اٹلی بونس 500 یورو | Bonus Cultura 500€ New Update 2023

اٹلی بونس 500 یورو | Bonus Cultura 500€ New Update 2023
اٹلی میں رہنے والوں کے لیے نئی اطالوی میلونی حکومت کی طرف سے بڑا اعلان 500 یورو کا بونس سب کو ملے گا مکمل وضاحت جاری کر دی گئی۔


 تفصیلات کے مطابق جیسا کے چند دن قبل اٹلی میں بونس 500 یورو کو لے کر کافی زیادہ خبریں چرچا میں تھیں کہ نئی میلونی حکومت کی جانب سے اس 500 یورو کے بونس کو بند کر دیا گیا ہے جو کہ اٹلی میں اُن بچوں کو دیا جاتا ہے جو کہ آٹھارہ سال کے ہو جاتے ہیں مطلب کے ایپ 18 کے تحت اُن کو 500 یورو کا بونس ملتا ہے لیکن کہا جا رہا تھا نئی حکومت کی طرف سے اس کو بند کر دیا ہے۔ 


 تو دوستوں اب اٹلی کے جو نئے کلچر کے منسڑ ہیں اُن کی جانب سے تازہ ترین بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اُنھوں نے کہا تھا کہ بونس 500 یورو کو لے کر جو خبر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی وہ بلکل فیک تھی اٹلی میں مخالف پارٹیوں کی طرف سے باقی اٹلی کے کلچر منسٹر کی طرف سے واضع کر دیا گیا ہے کہ اٹلی میں یہ بونس سب کو ملے گا یعنی کہ جن بچوں کی عمر آٹھارہ سال ہو گی باقی خیال رہے یہ بونس اس لیے دیا جاتا ہے اٹلی میں آٹھارہ سال کے بچوں کو تاکہ وہ اپنے لیے کتابیں وغیرہ اور اس سی متعلقہ ضروریات کی چیزیں خرید سکیں اور سینما کی ٹکٹ خریدنے کے لیے بھی اس 500 یورو کے بونس کو استعمال کیا جا سکتا ہے باقی آپ کی مزید سہولت کے لیے نیچے جو لنک دیا ہوا ہے اس پر اطالوی کلچر منسٹر کا مکمل بیان اٹالین میں ہے اگر کسی بھائی کو پڑھنا ہو تو وہ پڑھ سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے