اٹلی دیکریتو فلوسی امیگریشن 2023 | New Italy Meloni Govt Immigration 2022+2023 New Update

اٹلی دیکریتو فلوسی امیگریشن 2023 | New Italy Meloni Govt Immigration 2022+2023 New Update
اٹلی دیکریتو فلوسی امیگریشن 2023 کو لے کر نئی اپڈیٹ سامنے آ گی اطالوی ویزاعظم جارجیا میلونی کی طرف سے بڑا بیان دے دیا گیا کیا اب امیگریشن غیر ملکیوں کے لیے اوپن ہو گی یا پھر جو پہلے سے اٹلی میں ہیں اُن کو موقع دیا جائے گا اپنے آج کے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ مکمل تفصیل کو شئیر کریں گے۔


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں رہنے والے اور اٹلی سے باہر جو ممالک ہیں جو آس اُمید لگائے بیٹھے ہیں کہ اٹالین حکومت جلد امیگریشن اوپن کرے گی اور اُس امیگریشن کے تحت وہ اٹلی میں آ کر کام کر سکیں گے لیکن اب جو نئی نیوز سامنے آئی ہے اطالوی ویزاعظم جارجیا میلونی کے بیان کے بعد اُس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ امیگریشن اوپن ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے مطلب لیٹ اوپن ہو گی امیگریشن۔ 


 جی ہاں دوستوں اٹلی میں دیکریتو فلوسی امیگریشن کو لے کر اطالوی حکومت اور اٹلی کے زمینداروں کے درمیان نیا رولا پڑ گیا ہے مطلب کے اطالوی نئی حکومت اور خاص طور پر ویزاعظم جارجیا میلونی باہر سے ورکرز کو اٹلی میں بُلوانا نہیں چاہتی بلکہ جو اٹلی میں ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد لیتے ہیں اور پہلے سے اٹلی میں موجود ہیں اُن کو زراعت کے کام میں مواقعے فراہم کرنا چاہتی ہے جبکہ جو اٹلی کے زمیندار ہیں وہ اٹلی کے باہر سے ورکرز کو لانا زیادہ بہتر قرار دے رہے ہیں اُن کا کہنا ہے کہ زراعت کے کام کو اٹالین افراد باخوبی انجام نہیں دے سکتے لیکن غیر ملکی جو افراد ہیں زراعت کے کام کو وہ بہتر کارکردگی سے نبھاتے ہیں جبکہ اٹالین زمینداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اٹلی سے ہی ہمیں زراعت کے شعبے میں ورکرز دینے ہیں تو جو غیر ملکی افراد بغیر دستاویزات کے ہیں اُن کو اس شعبے میں کام کا موقع دیا جائے لیکن دوستوں اطالوی ویزاعظم جارجیا میلونی کی طرف سے اب اس چیز کو کلئیر کیا گیا ہے کہ پہل اٹلی میں اٹالین لوگوں کو کام دیا جائے گا۔


 تو دستوں اٹلی کی نئی اوپن ہونے والی فلوسی امیگریشن کو لے کر اس طرح کی خبریں آ رہی ہیں جس کی وجہ سے امیگریشن اوپن کرنے کا اعلان نہیں کیا جا رہا باقی حکومت اور زمینداروں کے درمیان ابھی تک اس مدعے پر بحث چل رہی ہے اُمید کرتے ہیں کہ جلد کوئی حتمی فیصلہ ہو جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے