اٹلی یورپ میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے نیا قانون منظور کر دیا گیا جبکہ پاکستانی اور دیگر اشیائی ممالک کے افراد کیلئے بڑی خوشخبری اب وہ اٹلی،اسپین،جرمنی اور فرانس وغیرہ میں باآسانی آ سکیں گے اصل میں آپ کے ساتھ اپنے اس آرٹیکل میں دو بڑی خوشخبریوں کو شئیر کریں گے۔
تو تفصیلات کے مطابق پہلی جو بڑی خوشخبری اور نئی اپڈیٹ آ رہی ہے اُس کے مطابق اٹلی سمیت تمام یورپی ممالک جو کہ شینجین زون میں آتے ہیں اُن سب کے لیے یورپی یونین کے پارلیمنٹ سے ایک نیا قانون منظور کر دیا گیا ہے جو کہ اب تمام یورپی ممالک کو اگلے سال 2023 سے فُلو کرنا ہو گا، اصل میں یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے پورے یورپ کے لیے کیش لمٹ کو فکس کیا گیا ہے ویسے تو عموماً ہر یورپی ملک میں اپنے حساب سے کیش لمٹ فکس ہے یعنی کہ کسی میں 5 ہزار یورو، کسی میں 2 ہزار یورو اور کسی میں 1 ہزار یورو ہے لیکن اب یورپی یونین کی طرف سے جو کیش لمٹ کو فکس کیا گیا ہے وہ 10 ہزار یورو کر دی گئی ہے اور ساتھ میں یہ بھی واضع کیا گیا ہے کہ یورپ کا کوئی بھی ملک 10 ہزار یورو کی لمٹ سے زیادہ نہیں کر سکتا اور اس دس ہزار یورو کی لمٹ کو کرنے کا جو مقصد ہے وہ کرائم کو روکنا ہے اور اس قانون کو باقاعدہ طور پر منظور کر دیا گیا ہے جو کہ اٹلی سمیت تمام اور یورپی ممالک پر اب لاگو ہو گا مطلب کے اٹلی یورپ میں جو غیر ملکی ہیں اُن کو بھی اس قانون کو فُلو کرنا ہو گا۔
جبکہ دوسری جانب جو بڑی خوشخبری کی نیوز ہے جو پاکستانیوں سمیت دیگر اور اشیائی ممالک کے افراد کے لیے ہے اُس کے مطابق یورپی ملک کروشیا کو بھی اب یورپی یونین کی طرف سے شینجین ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جی ہاں یکم جنوری 2023 سے کروشیا ملک جو کے یورپی ملک ہے لیکن اب اگلے سال کہ پہلی تاریخ سے یہ شینجین ملک ہو گا یعنی کہ وہاں جو پاکستانی یا دیگر اشیائی ممالک کے لوگ ہیں وہ اب اٹلی،اسپین،جرمنی اور فرانس وغیرہ میں بغیر ویزہ کے جا سکیں گے جبکہ جو پاکستانی اب یورپی ملک کروشیا میں پاکستان سے ویزہ پر آئیں گے وہ اور یورپی شینجین ممالک میں جا سکتے ہیں لیکن خیال رہے کہ اب کروشیا کا ویزہ لینا بھی آسان نہیں ہو گا جیسا کے پہلے تھا کیونکہ کروشیا اب شینجین ملک ہو گیا ہے اور تمام یورپی یونین والے قوانین وہاں پر لاگو ہوں گے اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کے دس سال کی کڑی جدوجہد کے بعد کروشیا شینجین ممالک کا حصہ بنا ہے۔

0 تبصرے