اٹلی کی نئی میلونی حکومت کی طرف سے اٹالین عوام سمیت غیر ملکیوں کے لیے بڑی سہولت دینے کا اعلان یہ نئی سہولت اگلے سال یکم جنوری 2023 سے شروع کی جائے گی۔
تفصیلات کی مطابق نئی جارجیا میلونی حکومت کی طرف سے سال 2023 کا تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے اٹالین عوام سمیت اٹلی میں مقیم غیر ملکی بھی بھرپور فائدہ حاصل کر سکیں گے جی ہاں دوستوں نئی اطالوی حکومت کی طرف سے بونس بجلی اور گیس کے بلز میں بڑی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے یعنی کہ اٹلی میں جن فیملز کے ایزے 8265 یورو تک ہیں اُن کو تو پہلے ہی بجلی گیس کے بلز میں بڑی راحت مل رہی تھی جبکہ چند ماہ قبل حکومت کی طرف سے یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ جن فیملز کے ایزے 12 ہزار یورو تک تھے اُن کو بھی بجلی گیس کے بلز میں راحت دی جائے اور جو مل بھی رہی ہے۔
لیکن اب حکومت نے جو اعلان کیا ہے اُس کے تحت ایسی فیملز جو کہ اٹلی میں ہیں اور اُن کے ایزے 15 ہزار یورو تک کے ہیں تو اُن کو بھی اگلے سال یکم جنوری 2023 سے بجلی گیس کے بلوں میں بڑی راحت ملنے جا رہی ہے، اطالوی حکومت کی طرف سے جو مسودہ پیش کیا گیا ہے اُس کے تحت جن کے ایزے 8265 یورو ہیں اُن کو پورے 100 فیصد راحت دی جائے گی بجلی گیس بلز میں جبکہ جن کے ایزے 12 ہزار یورو ہیں اُن کو 70 سے 80 فیصد ڈسکاونٹ ملے گا اور جن فیملز کے ایزے 15 ہزار یورو ہیں اُن کے بجلی گیس کے بلز میں 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی جو کہ اٹلی میں رہنے والوں کے لیے نئی جارجیا میلونی کی حکومت کی طرف سے اہم اقدام کیا گیا ہے اور اٹلی میں عوام سمیت غیر ملکیوں کے لیے بھی خوشخبری کی نیوز ہے۔

0 تبصرے