جرمنی نیو امیگریشن قانون منظور | New Immigration Law Germany Passed 2022

جرمنی نیو امیگریشن قانون منظور | New Immigration Law Germany Passed 2022
جرمنی میں موجود الیگل تارکین وطن کے لیے بڑی خوشخبری جرمن حکومت نے پارلیمنٹ سے غیر ملکیوں کے لیے زبردست قانون منظور کروا لیا۔ 


 تفصیلات کے مطابق اس موجودہ وقت میں افرادی قوت کی قلت کا شکار ملک جرمنی میں حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے جرمن پارلیمنٹ سے ایک بڑا اور اہم قانون کو منظور کروا لیا ہے جس سے لاکھوں غیر ملکیوں کے راستے جرمنی میں ہموار ہو گے ہیں جی ہاں جرمنی میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زاہد غیر ملکیوں کو جرمنی میں لیگل ہونے کا موقع مل گیا ہے یعنی کے ایسے افراد جن کے جرمنی میں سیاسی پناہ کے کیس مسترد ہو چکے تھے اور وہ جرمنی میں ڈیپوٹیشن کی لسٹ میں شامل تھے۔ 


 ایسے تمام لوگوں کے لیے جرمنی حکومت کی طرف سے ایک نئی اسکیم کو متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ان تمام افراد کو جو کہ ڈیپوٹیشن کا انتظار کر رہے تھے اُن کو ابتدائی طور پر پہلے ڈیڑھ سال کا رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا اور اس دوران اُن کو اپنے لیے جرمنی میں کام سمیت اور دیگر شرائط کو پورا کرنا ہو گا جس کے بعد وہ جرمنی میں مستقل پرمٹ کے اہل ہو جائیں گے۔ 


 خیال رہے اس اسکیم میں یعنی کے پرمٹ لینے کے لیے جو اہلیت کو مقرر کیا گیا ہے اُس میں 31 اکتوبر 2022 تک آپ کا جرمنی میں قیام پانچ سال کا ہونا ضروری ہے جبکہ ساتھ یہ بھی واضع کیا گیا ہے کہ آپ کسی بھی جرم میں ملوث نہ ہوں اور آپ کو بنیادی جرمن زبان بھی آتی ہو اور پھر یہ ڈیڑھ سال کا رہائشی پرمٹ حاصل کرنے کے لیے یہ ثبوت بھی پیش کرنا ہو گا کہ آپ اپنا خرچ خود سے اُٹھا سکتے ہیں۔ 


 جرمنی میں مقیم ایسے تمام غیر ملکیوں کو حکومت کی طرف سے یہ بڑا موقع فراہم کیا جا رہا ہے جو کہ جرمنی میں پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے افراد کے کیے ایک گولڈن چانس ہے اور بڑی خوشخبری کی نیوز ہے باقی اس نیوز کو جرمنی میں رہنے والے دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس اسکیم سے مستعفید ہو سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے