اٹلی امیگریشن نیا قانون | Italy Immigration New Law 2023

اٹلی امیگریشن نیا قانون | Italy Immigration New Law 2023
اٹلی کی امیگریشن میں نئی اطالوی ویزاعظم جارجیا میلونی کی جانب سے قانون میں بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ نیا قانون کیا ہو گا اب اٹلی کی امیگریشن حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہو گا۔


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اس وقت پورے اٹلی میں اور اٹلی سے باہر بھی جو ممالک ہیں جن کے ساتھ اٹالین حکومت کا امیگریشن کا معاہدہ ہوا ہے امیگریشن کو لے کر بہت ہی زیادہ خبریں چرچا میں ہیں جبکہ اٹلی کی نئی میلونی حکومت کی طرف سے روز کوئی نہ کوئی امیگریشن کے قانون اور ضوابط کو لے کر تبدیلی سے متعلق خبریں آ رہی ہیں جہاں اٹلی میں اور اٹلی سے باہر لوگ امیگریشن اوپن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں وہاں ہی نئی ویزاعظم میلونی کی طرف سے امیگریشن کو لے کر ایک خاص بیان دیا گیا ہے خیال رہے کہ ویسے یہ جو امیگریشن کامحکمہ ہے وہ اٹلی کے وزارت داخلہ کے انڈر میں آتا ہے لیکن جارجیا میلونی نے بھی اب اس پر بیان دیا ہے جس میں وہ امیگریشن قانون میں تبدیلی سے متعلق بیان کر رہی ہیں۔ 


اصل میں اطالوی ویزاعظم جارجیا میلونی کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہم نے امیگرشن اوپن کرنی ہے لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو بھی شخص اٹلی میں امیگریشن کے تحت آئے وہ پہلے سے ہی تربیت یافتہ ہو مزید اُن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اٹلی کا جن ممالک کے ساتھ امیگریشن کے ذریعے افراد کو لانے کا معاہدہ ہے وہاں کچھ تربیتی سنٹرز کو قائم کیا جائے گا جہاں مکمل تربیت فراہم کی جائے گی خیال رہے کہ اٹلی کا امیگریشن کے تحت افراد کو اٹلی میں لانے کا معاہدہ پاکستان،انڈیا بنگلہ دیش اور دیگر افریقی ممالک کے ساتھ ہے یعنی کہ ان ممالک میں تربیتی سنٹرز کو بنایا جائے گا۔


 باقی کسی قسم کی تربیت فراہم کی جائے گی اس سے متعلق واضع کیا گیا ہے کہ اٹلی میں آنے سے پہلے اُس شخص کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اُس نے کون سا کام کرنا ہے اور کام کیسے کیا جائے گا اور اٹلی میں نارمل کام کے رولز کیا ہوتے ہیں ٹیکس سے متعلق قانون بتایا جائے گا تو اس طرح کی کچھ بنیادی سی تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ ہو سکتا ہے کچھ بنیادی اٹالین زبان کی بھی تربیت بھی دی جائے تو اس طرح کے قانون کو نئی میلونی حکومت اب لانے جا رہی ہے ، باقی خیال رہے اٹلی میں جو تجزیہ کار ہیں اُن کی طرف سے کہا جا رہا ہے شاید یہ والا قانون جو کہ ویزاعظم میلونی کی طرف سے لانے کا کہا جا رہا ہے وہ اس سال اوپن ہونے والی امیگریشن پر لاگو نہ ہو بلکہ جو اس کے بعد امیگریشن آنے والے وقتوں میں اوپن ہو گی اُس پر لاگو کیا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے