اٹلی میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی اطالوی حکومت کی طرف سے بڑی اور اہم پیشرفت ہونے جا رہی ہے جس سے لاکھوں غیر ملکیوں کا بڑا مسلہ حل ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نئی میلونی حکومت کی طرف سے نیا مسودہ پاس کیا گیا ہے جس سے اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کو پرمیسو دی سجورنو ری نیو کروانے کے ساتھ ساتھ فیملی نولااُستا اور امیگریشن کے پروسس میں بھی بڑی سہولت ملے گی، اطالوی حکومت کی طرف سے سال 2023 میں نئے 800 لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے اٹلی کے مختلف پرفیتورے اور کستوروں میں جس سے اٹلی میں ابھی غیر ملکیوں کی پرمیسو دی سجورنو کو ری نیو کروانے کے بعد اُن کو سجورنو 7 سے 8 ماہ میں مل رہی ہے اس پروسس کو تیز کیا جائے گا اُن نئے 800 لوگوں کی بھرتی کے بعد یعنی کہ اب پرمیسو دی سجورنو جو بھی ری نیو کے لیے دی جائیں گی اُن کو ایک ماہ میں ریلیز کیا جائے گا۔
جبکہ جن لوگوں نے سناتوریا امیگریشن 2020 اپلائی کی ہوئی ہے اور وہ ابھی بھی اپوئنٹمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں اُن کا پروسس بھی جلد کیا جائے گا جبکہ جن لوگوں نے فیملی نولااُستا یا پھر فلوسی امیگریشن اپلائی کی ہوئی ہے اور وہ اپنے نولااُستا کا انتظار کر رہے ہیں تو کہا جا رہا ہے اُن کے نولااُستا بھی جلد جاری کر دئیے جائیں گے جو کہ نئی اطالوی حکومت کی طرف سے اہم اور بڑی پیشرفت ہونے جا رہی ہے خاص طور پر اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے۔

0 تبصرے