اٹلی دیکریتو فلوسی امیگریشن 2023 اطالوی حکومت کی جانب سے بڑی خبر آ گئی نئی اوپن ہونے والی فلوسی امیگریشن میں پہل کن کو ملے گی غیر ملکیوں کے لیے کتنا کوٹہ رکھا جائے گا اطالوی وزارت داخلہ کی جانب سے بڑا بیان۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی کی نئی حکومت کی طرف سے نئی دیکریتو فلوسی امیگریشن کے حوالے سے چند دن قبل اہم اعلان کیا گیا تھا جس میں غیر ملکیوں کے لیے ایک لاکھ کوٹہ کہا جا رہا تھا کہ ایک لاکھ غیر ملکی اٹلی میں آ کر کھیتی باڑی کا کام کرے گا اور اس شعبے میں ورکرز کی قلت کو کم کیا جائے گا۔
لیکن اب دیکریتو فلوسی امیگریشن 2023 کو لے کر نئی اپڈیٹ جو اطالوی وزارت داخلہ کی جانب سے سامنے آئی ہے اُس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اٹلی میں وہ افراد جو کہ ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد لے رہے ہیں اُن کو پہل دی جائے گی مطلب کہ جو اٹالین ہیں وہ زراعت اور کھیتی کے شعبے میں کام کریں گے اور اُن کو جو ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد دی جاتی ہے وہ بند کر دی جائے گی لیکن یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کے اٹالین جو لوگ ہیں وہ کھیتی کے کام میں کم ہی دلچسپی لیتے ہیں لیکن نئی اطالوی حکومت ریدیتو دی چیتادینسا لینے والوں کو زراعت کے شعبے میں پہل دیں گے۔
جبکہ اطالوی حکومت کی طرف سے جو غیر ملکیوں کے لیے ایک لاکھ کوٹے کا کہا جا رہا تھا اب ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید اب یہ کوٹہ کم کر دیا جائے اس کے علاوہ اطالوی وزارت داخلہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ ہماری حکومت نئی دیکریتو فلوسی امیگریشن ضرور اوپن کرے گی لیکن متواقع اگلے سال 2023 کی ہے تو وزارت داخلہ کے بیان کے بعد اب یہ ثابت ہو گیا ہے نئی فلوسی امیگریشن اگلے سال میں اوپن ہو گی اور اُس میں بھی پہل اٹالین لوگوں کو ملے گی اور اُس کے بعد باہر سے غیر ملکی افراد کے لیے کوٹہ منتخب کیا جائے گا۔

0 تبصرے