اٹلی میں حکومت کی طرف سے پرمیسو دی سجورنو کے قانون میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ اٹلی میں غیر ملکیوں کیلئے مشکل میں اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں نئی میلونی حکومت پرمیسو دی سجورنو کے قانون میں بڑی تبدیلی کرنے جا رہی ہے جس سے اٹلی میں لاکھوں غیر ملکی افراد کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اصل میں یہ قانون ہے کیا اور اس قانون کی تجویز کسی کی طرف سے دی گئی ہے آپ کے ساتھ اپنے اس آرٹیکل میں شئیر کریں گے۔
نئی اطالوی حکومت میں ماتیو سالوینی کی پارٹی لیگا نارد کی جانب سے پرمیسو دی سجورنو کے قانون میں تبدیلی سے متعلق تجویز پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص پرمیسو دی سجورنو ہولڈر ہے اور وہ اپنی پرمیسو دی سجورنو کو ری نیو کروائے گا چاہے وہ کارتا دی سجورنو ہی کیوں نہ ہو تو ری نیو کروانے کے وقت اُن کے تمام ٹیکس سے متعلق گوشواروں کے حوالے سے چیک کیا جائے گا اگر تو اُنھوں نے ٹیکس حکومت کو برابر ادا کیا ہوا تو ایسی صورت میں اُن کی پرمیسو دی سجورنو کو ری نیو کیا جائے گا اور ٹیکس مکمل ادا نہ کرنے کی صورت میں پرمیسو دی سجورنو کو کینسل کر دیا جائے گا، خیال رہے اطالوی پارلیمنٹ یہ قانون زیر بحث ہے اور ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس قانون کو پارلیمنٹ اور سینٹ دنوں سے منظوری مل جائے گی جس کے بعد اس قانون کو آفیشلی طور پر شائع کر دیا جائے گا خیال رہے کہ اس قانون سے سب سے زیادہ اٹلی میں مقیم غیر ملکی افراد متاثر ہوں گے۔
0 تبصرے