نیو اٹلی فلوسی امیگریشن اپڈیٹ | New Italy Decreto Flussi Immigration Open 2023

نیو اٹلی فلوسی امیگریشن اپڈیٹ | New Italy Decreto Flussi Immigration Open 2023
اٹلی میں نئی اوپن ہونے والی امیگریشن سے متعلق اہم معلومات اپڈیٹ کیا اٹلی میں پہلے سے موجود الیگل امیگرنٹس کے لیے بھی امیگریشن اوپن ہو گی۔


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں نئی حکومت کی طرف سے کچھ دن قبل اٹلی میں نئی امیگریشن اوپن کرنے کے حوالے سے بات کی گئی تھی کہ اٹلی میں نئی فلوسی امیگریشن کے تحت ایک لاکھ سے زاہد لوگوں کے لیا کوٹہ کھولا جائے گا جس میں مختلف ممالک کے لوگوں کو اٹلی میں لیگل طریقے سے آنے کے ساتھ لیگل کام ملے گا سب سے پہلے آپ کو یہاں پر یہ واضع کرتے چلیں کہ نئی امیگریشن تو اوپن ہونی ہے اور اس سے متعلق حکومتی منسٹرز کے درمیان ایک میٹنگ بھی ہو چکی ہے جس میں ابھی تک کیا فیصلہ لیا گیا ہے اُس کو ابھی تک آفیشلی طور پر سامنے نہیں لایا گیا جبکہ نئی فلوسی امیگریشن کو لے کر اٹلی میں دوسری میٹنگ بروز جمعہ 25 نومبر 2022 کو ہونی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ حکومت مکمل وضاحت دے گی کہ کون کون سے ممالک اس نئی اوپن ہونے والی امیگریشن میں شامل ہوں گے اور کس ملک کے لیے کتنے لوگوں کا کوٹہ ہو گا جبکہ ساتھ ہی یہ بتایا جائے گا ٹوٹل کتنا کوٹہ ہو گا۔


 باقی اس کی بعد اب بات کر لیتے ہیں کہ کیا جو اٹلی میں پہلے سے الیگل بغیر ڈاکومنٹس کے افراد موجود ہیں اُن کو بھی چانس ملے گا امیگریشن اپلائی کرنے کا تو اس کی تفصیل میں جانے سے قبل پہلے آپ کو یہاں پر یہ بتاتے چلیں کے جو پہلے ماریو دراغی کی حکومت تھی اُس کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ جو اٹلی میں مئی 2022 تک یا اس سے پہلے کہ اٹلی موجود ہیں اُن کے لیے بھی نئی فلوسی امیگریشن میں کوٹہ رکھا جائے گا اور اُن کو بھی اٹلی کے لیگل دستاویزات حاصل کرنے کا موقع ملے گا چونکہ اب اٹلی میں نئی جارجیا میلونی کی حکومت بن چکی ہے اور یہ نئی حکومت الیگل غیر ملکیوں کے حق میں سخت نظریہ رکھتی ہے تو 50 فیصد چانس ہیں کہ یہ حکومت اٹلی میں پہلے سے موجود الیگل افراد کے لیے امیگریشن اوپن کرے لیکن اگر نئی میلونی حکومت ماریو دراغی حکومت کے قانون کو فُلو کرے گی تو پھر بہت زیادہ چانسز ہیں اٹلی میں بغیر ڈاکومنٹس والوں کو بھی امیگریشن کے تحت لیگل کیا جائے۔


 لیکن سب سے ضروری اور اہم مدعہ یہ ہے جس میں یہ دیکھنا ہو گا کہ نئی حکومت کتنے لوگوں کا کوٹہ اوپن کرے گی اور اگر اٹلی میں موجود الیگل تارکین کے لیے امیگریشن اوپن کرتی ہے تو اُن سے مضبوط اٹلی ہونے کے ثبوت بھی مانگے گی جو کہ آپ کے پاس ہونا ضروری ہیں باقی جیسے جیسے نئی امیگریشن سے متعلق جو بھی نئی انفارمیشن آئے گی وہ آپ کے ساتھ اُسی وقت شئیر کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے