اٹالین نیشنیلٹی نیا قانون 2023 | New Italy Nationality New Law 2023

اٹالین نیشنیلٹی نیا قانون 2023 | New Italy Nationality New Law 2023
اٹالین نیشنیلٹی سے متعلق نئی میلونی حکومت کا نیا قانون لاگو کرنے کا فیصلہ جو کہ غیر ملکیوں کے حق میں ایک اچھا اقدام ہونے جا رہا ہے نئی رپورٹ شائع کی گئی ہے جو کہ ایک مثبت خبر ہے۔


 تفصیلات کے مطابق نئی اٹالین میلونی حکومت کی طرف سے اٹالین نیشنیلٹی سے متعلق ایک اچھی نیوز اپڈیٹ سامنے آئی ہے اور جو نئی رپورٹ شائع کی گئی ہے اُس کے مطابق نئی میلونی حکومت نیشنیلٹی کے معاملے پر ایک نیا اقدام کرنے جا رہی ہے، لیکن اس اچھی نیوز کی طرف جانے سے قبل آپ کو یہاں پر یہ بتاتے چلیں جیسا کہ میلونی حکومت کے بارے میں نیشنیلٹی قوانین کو لے کر سوچا جا رہا تھا یہ بلکل اُس کے متردف ہونے جا رہا ہے جس میں نئی اٹالین حکومت غیر ملکیوں کے حق میں اچھا سوچ بچار کر رہی ہے اور خاص کر ایسے غیر ملکی جو کہ پہلے سے اٹالین نیشنیلٹی اپلائی کر چکے ہیں اُن کو بڑی سہولت دینے پر غور کر رہی ہے۔


 نئی رپورٹ کے مطابق 2020 سے اگست 2022 تک اٹلی میں تین لاکھ سے زاہد غیر ملکیوں نے اٹالین نیشنیلٹی کے لیے اپلائی کیا ہے جن میں سے گنتی کے چند نیشنیلٹی کے کیسز ابھی تک پاس ہوئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی میلونی حکومت نیشنیلٹی کے Pending کیسز کو جلد نبٹھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے بتایا جا رہا ہے نئی ٹیکنالوجی کے تحت نیشنیلٹی کے Pending کیسز پر جلد نظر ثانی کی جائے گی اور ٹیکنالوجی کے تحت پروسس تین گُنا زیادہ تیز ہو جائے گا خیال رہے اطالوی پارلیمنٹ میں اٹالین Foreign منسڑی کی جانب سے یہ تجویز کو پیش کیا گیا ہے جس سے لاکھوں غیر ملکیوں کی جو نیشنیلٹی کے کیسز رُوکے ہوئے ہیں اُن پر جلد عمل درآمد ہو گی جو کہ ایک مثبت قدم ہے اٹالین نیشنیلٹی کو لے کر واضع رہے کہ اس تجویز کو اطالوی پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد اس پر کوئی فائنل قانون بنایا جائے گا جو کہ اٹلی میں غیر ملکیوں کے لیے ایک اچھا اقدام ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے