اٹلی ویزاعظم جارجیا میلونی کا خاص بیان | New Italy PM Meloni 2022 Immigrants Update

اٹلی ویزاعظم جارجیا میلونی کا خاص بیان | New Italy PM Meloni 2022 Immigrants Update
اٹلی میں نئی بننے والی حکومت ویزاعظم جارجیا میلونی اور اٹلی کے نائب ویزاعظم ماتیو سالوینی کی جانب سے بڑا بیان جاری کر دیا گیا غیر ملکیوں کے لیے بڑی اہم پیشرفت شروع کرنے کا عندیہ۔   


تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں نئی جارجیا میلونی اور اُن کے ساتھ باقی دو بڑی سیاسی جماعتیں اقتدار میں آ چکی ہیں اور حکومت بنی ہے جو کہ شروع سے ہی تارکین مخالف جماعتیں سمجھی جاتی ہیں ایسے میں اب نئی ویزاعظم جارجیا میلونی اور نائب ویزاعظم ماتیو سالوینی کی طرف سے ایک خاص بیان دیا گیا ہے۔ 


 یعنی کہ اٹلی میں جو امیگرنٹس سمندری راستے سے آتے ہیں اٹلی میں داخل ہوتے ہیں اُن کو روکنے کے لیے نئی حکومت کی طرف سے کام کرنے پر اشارہ دے دیا ہے، اس موقع پر ویزاعظم جارجیا میلونی کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ روم کے راستے سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی تجویز یورپی یونین کے طے کردہ 2015 کے صوفیہ نیول مشن کی تجویز ہے جس پر آج تک کام ہی نہیں کیا گیا مزید جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین کو یہ تجویز دے رہی ہیں کہ شمالی افریقی ممالک کی حکومتوں کے ساتھ وہ معاہدے کریں اور ایسے تارکین جو غیر قانونی طریقے سے اٹلی آنے کا رخ کرتے ہیں افریقہ میں ہی تارکین کے لیے مراکز قائم کیے جائیں جہاں پر عالمی تنظیمیں اُن کے کیسز پر کام کریں اور پناہ کے کیسز کو وہ سُنیں اور پھر وہ ہی فیصلہ کریں کہ اُن میں سے کن افراد کو یورپی یونین میں پناہ کی ضرورت ہے۔ 


 جبکہ دوسری طرف اٹلی کے نائب ویزاعظم ماتیو سالوینی کا کہنا تھا کہ ہماری دورہ حکومت میں اٹلی کی سرحدوں کے احترام کو ایک بار پھر سے بحال کیا جائے گا مزید ماتیو سالوینی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کا بوجھ سب کو اُٹھانا چائیے نہ کہ صرف اٹلی کو اگر ناروے کا جہاز تارکین وطن کو سمندر میں بچاتا ہے تو اُس کو ناروے میں ہی اُن تارکین کو لے کر جانا چائیے نہ اٹلی میں لایا جائے اور اسی طرح جرمنی کے جہاز کو جرمنی میں تارکین کو لے کر جانا چائیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے