اٹلی میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری چاہے آپ غیر ملکی ہیں یا پھر اٹالین سیٹیزن ہیں سب کو ملیں گے ہر ماہ 300 یورو گُڈ نیوز۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں رہتے ہوئے آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ پچھلے سال دراغی حکومت کی جانب سے بونس کیش بیک متعارف کروایا گیا تھا جس میں اگر آپ اپنے بینک کارڈ کے ذریعے خریداری کرتے تھے تو آپ کو 10 فیصد کیش بیک کی صورت میں ملتا تھا جس سے اٹلی میں بہت سے لوگوں نے فائدہ بھی اُٹھایا اور پھر بعد میں حکومت کی طرف سے اس بونس کو ختم کر دیا گیا۔
لیکن اب اٹلی میں رہنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ آپ ماہانہ 300 یورو جبکہ روز کہ 10 یورو حاصل کر سکتے ہیں جو اٹلی میں پوستے اطالیا کی طرف سے شروع کیا گیا ہے خاص طور پر کرسمس کے سیزن کے لیے یہاں پوستے اطالیا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ پوستے کے کارڈ کے ذریعے کوئی بھی چیز کی خریداری کرتے ہیں تو آپ کو اُس خریداری کا 10 فیصد کیش بیک آپ کو آپ کے پوستے کے کارڈ میں ہی مل جائے گا جو کہ زیادہ سے زیادہ 10 یورو ہے روزانہ کا جو کہ 30 دن کے حساب سے 300 یورو ماہانہ بنتے ہیں اور مزید پوستے کی طرف سے واضع کیا گیا ہے کہ یہ سہولت پوستے کی طرف سے 31 دسمبر 2022 تک جاری رکھی جائے گی جو اٹلی میں غیر ملکیوں سمیت سب کے لیے ایک اچھی اور گُڈ نیوز ہے پوستے کارڈ سے خریداری کریں اور ماہانہ 300 یورو اور دو مہینوں کے 600 یورو حاصل کریں اور مزے کریں باقی مزید تفصیل کیلئے آپ اپنے متعلقہ پوسٹ آفس سے بھی اس سے متعلق معلومات لے سکتے ہیں۔
0 تبصرے