New Decreto Flussi 2022/2023 Announced By New Italian Govt | Italy Immigration Update

New Decreto Flussi 2022/2023  Announced By New Italian Govt | Italy Immigration Update
اٹلی میں نئی اطالوی جارجیا میلونی کی حکومت کی طرف سے امیگریشن کو اوپن کرنے کا اعلان جس سے ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی اٹلی میں اب لیگل طریقہ سے آ سکیں گے۔


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں اس وقت نئی اٹالین گورنمنٹ بن چکی ہے جو کہ اٹلی میں خاص طور پر غیر ملکیوں کے لیے ایک سخت حکومت ہونے کا نظریہ رکھتی ہے لیکن آخر کار نئی اطالوی حکومت کی طرف تمام ایسے غیر ملکی جو کہ اٹلی میں لیگل طریقے سے آنا چاہتے ہیں اُن کے لیے امیگریشن مطلب کے فلوسی امیگریشن اوپن کرنے جا رہی ہے۔


 اٹلی کے نئے وزارت داخلہ کی جانب سے حالیہ دنوں ایک بیان دیا گیا ہے جس میں اُنھوں نے صاف الفاظ میں یہ واضع کیا ہے کہ اُن پر کُسان یونین اور بہت سے جو ادارے زراعت کے شبعہ سے وابستہ ہیں پریشر دیا جا رہا تھا کہ وہ اٹلی میں فلوسی امیگریشن اوپن کریں تاکہ جو ورکرز کی قلت کا سامنا ہے اُس کو پورا کیا جائے اور زراعت کے شعبے کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ 


 تازہ ترین جو نیوز سامنے آئی ہے اُس کے مطابق اس بار نئی اطالوی حکومت کی طرف سے تقریباً ایک لاکھ کے قریب کوٹہ رکھا جائے گا ورکرز کے لیے جس میں مختلف ممالک کے ورکرز شامل ہوں گے اور ہر ملک کے لیے مخصوص ورکرز کا کوٹہ ہو گا خیال رہے کہ امیگریشن کے کلک ڈے سے متعلق ابھی کچھ واضع نہیں بتایا گیا لیکن ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2023 کہ آغاز سے ہی کلک ڈے ہو گا لیکن اب یہ 100 فیصد ہو گیا ہے کہ اٹلی اپنی نئی فلوسی امیگریشن اوپن کرے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے