اٹلی سمیت یورپ کے باقی ممالک میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے یورپی یونین کی عدالت انصاف کا بڑا فیصلہ بڑی سہولت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق یورپی عدالت انصاف کی طرف سے گزشتہ روز غیر ملکیوں کے حق میں بڑا فیصلہ سُنا دیا ہے جس سے اب ایسے غیر ملکی جو کہ اٹلی سمیت یورپ کے کسی بھی ملک میں کم عمری میں آئے تھے اُن کو بڑی سہولت مل گئی ہے۔
یورپی عدالت انصاف نے قرار دیا ہے کہ کسی کم عمر تارکین وطن میں سے اگر کسی کی شادی بھی ہو چکی ہو تب بھی وہ اپنے والدین اور چھوٹے بہن بھائیوں کو اپنے پاس بُلوانے کا حق رکھتا ہے اور یہ حق اُس سے ختم نہیں کیا جا سکتا، جبکہ مزید یورپی عدالت انصاف کا کہنا تھا کہ اگر کم عمر تارکین وطن لڑکی ہو تو یہ اُس کے ملک میں زبردستی شادی کروانے کا معاملہ بھی ہو سکتا ہے ایسے میں اُس لڑکی کو فیملی بُلوانے کی ضرورت زیادہ ہے خیال رہے کہ اس کیس کا تعلق یورپی ملک بیلجیم میں مقیم لبنانی جوڑے سے ہے جس کی طرف سے یورپی یونین کی عدالت میں کیس دائر کیا گیا تھا اور اب یورپی عدالت کا یہ فیصلہ تمام یورپی رکُن ممالک پر لاگو ہو گا جو کہ کم عمر تارکین وطن کے لیے ایک اچھا فیصلہ ہے۔
0 تبصرے