اٹلی غیر ملکیوں کیلئے نیا قانون New Italy Govt New Law For Foreign 2022/2023

اٹلی غیر ملکیوں کیلئے نیا قانون New Italy Govt New Law For Foreign 2022/2023
اٹلی میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی اطالوی حکومت کے نئے قوانین غیر ملکیوں کے لیے اٹلی میں مشکلات نئے قوانین کے تحت۔


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں نئی میلونی حکومت آ چکی ہے اور روز کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی نیا قانون متعارف کروایا جا رہا ہے جس میں اٹالین عوام کو سہولت دینے کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کے نزدیک گھیرا تنگ کرنے کے بھی قانون ہیں ایسے ہی اب اطالوی نئی سرکار کی طرف سے اب جو غیر ملکیوں کے حق میں جو نئے قانون سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں اُس کے تحت بتایا جا رہا کہ اب اٹلی سے بھی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ با آسانی کیا جا سکے گا چاہے وہ اٹالین نیشنیل ہی کیوں نہ ہوں۔


 خیال رہے کہ چاہے آپ اٹالین نیشنیل بھی ہیں آپ کے پاس اٹالین چیتادینسا ہے تو آپ کی چیتادینسا کو بھی کینسل کیا جا سکتا ہے اس قانون کے پیچھے جو وجہ بیان کی جا رہی ہے چونکہ نئی اطالوی حکومت غیر ملکی افراد کے حق میں سخت موقف رکھتی ہے اور ایسے غیر ملکی جو کہ حکومت کو دھوکہ دے رہے ہیں اُن کے خلاف سخت کاروائی کرنا ہے جیسا کہ اگر تو آپ کے ایزے زیادہ ہیں لیکن کسی بھی بونس کو یا پھر کسی اور سہولت کو لینے کے لیے آپ نے اپنے ایزے کم شو کروائے ہوئے ہیں تو ایسی صورت میں آپ پر ایکشن لیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ ریدیتو دی چیتادینسا لے رہے ہیں اور آپ نے جو ڈاکومنٹس دئیے ہوئے ہیں اگر اُن میں بھی کوئی مسلہ نکل آتا ہے یا پھر آپ چُھپ کر کام بھی کر رہے ہیں تو ایسی صورت میں بھی آپ پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور خیال رہے آپ کے قانونی دستاوایزت کو کینسل بھی کیا جا سکتا ہے اور ساتھ اٹلی سے ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر اور اشیائی ممالک کے لوگ جو کہ اطالوی نیشنل ہیں اور اٹلی حکومت سے ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد بھی لیتے ہیں لیکن کام دوسرے یورپی ممالک میں جا کر کام کرتے ہیں یا پھر جو جرائم میں ملوث غیر ملکی افراد ہیں اُن کے نزدیک گھیرا تنگ کرنے پر نئی اطالوی حکومت ایک نیا قانون لانے پر غور کر رہی ہے اور اُن کے تمام قانونی دستاویزات کو کینسل کر کے اُن ڈی پورٹ کرنے کا قانون نئی اطالوی سرکار کی جانب سے تیار کرنے کی خبریں آ رہی ہیں اس لیے اٹلی میں تمام غیر ملکی جو کہ اٹلی میں قانونی حیثیت سے مقیم ہیں وہ احتیاط کریں باقی جو غیر ملکی افراد ہیں جو کہ بغیر ڈاکومنٹس کہ ہیں اُن کے لیے تو پہلے ہی کافی زیادہ مشکلات ہیں باقی اس کے علاوہ بتایا جا رہا ہے کہ بہت جلد اس قانون کو اطالوی حکومت آفیشلی طور پر بھی شائع کر دے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے