اطالوی نئی بننے والی حکومت کی ویزاعظم جارجیا میلونی کی جانب سے اٹلی میں ورکرز اور پینشن لینے والے افراد کے لیے بڑی زبردست خوشخبری تنخواہوں اور پینشن میں بڑا اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں نئی بننے والی میلونی کی حکومت کی طرف سے اٹلی میں ورکرز سمیت جو افراد پینشن لیتے ہیں اُن سب کے لیے بڑا اعلان کیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کی اب جو تنخواہ ورکرز کو ملے گی اُس میں اُن کا 2 فیصد جو ٹیکس ہے وہ کم کُٹ کیا جائے گا جبکہ جولائی،اگست اور ستمبر میں جو تنخواہیں ورکرز کو مل چکی ہیں ہر ماہ کے حساب سے 20 20 یورو یعنی کہ ٹوٹل 60 یورو وہ بھی دئیے جائیں گے۔
مزید اس حوالے سے یہ بتایا گیا ہے کہ آپ کی تنخواہ اگر 2692 یورو تک ہے تو ہی آپ کو بڑھا کر تنخواہ ملے گی مثال کے طور پر اگر آپ کی تنخواہ 2700 یورو ہے تو ایسی صورت میں آپکو تنخواہ میں اضافہ نہیں ملے گا خیال رہے کہ بنیادی طور پر اس سال میں اُن لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا جن کا پچھلے سال 2021 میں ریدیتو 35 ہزار سے کم ہے باقی آپ کی آسانی کے لیے جو آفیشلی تنخواہوں میں اضافہ کا کہا گیا ہے اُس نیوز کا لنک بھی درج ذیل ہے آپ خود بھی تفصیل کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں کہ آیا 2 فیصد کے حساب سے آپ کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہو گا۔
اس کے علاوہ نئی اطالوی ویزاعظم جارجیا میلونی کی طرف یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کے اگلے سال 2023 سے اٹلی میں ہر قسم کے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا جائے گا یعنی کہ آپ کی تنخواہ میں 20 یورو سے 30 یورو تک اضافہ ہو گا جو کہ سالانہ 240 یورو سے 360 یورو اضافہ بنتا ہے جبکہ جو پینشن والے حضرات ہیں اُن کی پینشن میں بھی سالانہ 240 یورو سے 360 یورو تک کا اضافہ کیا جائے گا سال 2023 کے آغاز سے جو کہ اٹلی میں ورکرز اور پینشن لینے والوں کے لیے ایک اہم اور اچھی پیشرفت ہے۔
0 تبصرے