کارتا دی ادینیتا اسپیشل پروٹیکشن سجورنو | Carta Di Identita | PROTEZIONE SPECIALE Update

کارتا دی ادینیتا اسپیشل پروٹیکشن سجورنو |  Carta Di Identita | PROTEZIONE SPECIALE Update
اٹلی میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے انتہائی اہم اور ضروری خبر کیا اٹلی میں ملنے والی اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو ملنا بند ہو گی اور لوگوں کے ریزڈینسا کیوں کُٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ کارتا دی سجورنو اور پرمیسو دی سجورنو سے متعلق بھی اپڈیٹ شئیر کریں گے۔ 


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں رہتے ہوئے آپ سب کو بھی باخوبی معلوم ہے کہ اٹلی میں نئی گورنمنٹ بن چکی ہے اور نئی حکومت کی جانب سے نئے قوانین کو لاگو کیا جا رہا ہے جس میں نئی حکومت کی طرف سے ایک یہ قانون میں بھی تبدیلی کی گئی ہے کہ جب بھی آپ نے اپنی پرمیسو دی سجورنو کو ری نیو کروانا ہے تو آپ نے اپنے متعلقہ کمونے میں جا کر اپنی نئی پرمیسو دی سجورنو کی فوٹو کاپی جمع کروانی ہو گی اور اپنا کارتا دی ادینتیتا کو اپڈیٹ کروانا ہو گا، اب اصل میں یہاں پر بہت سارے لوگوں کو یہ مسلہ پیش آ رہا ہے چونکہ اُن کو اس چیز کا علم نہیں ہے جس کی وجہ سے اُن کے جو ریزڈینسا ہیں وہ کُٹ کیے جا رہے ہیں۔ 


 خیال رہے کہ آپ کے پاس اٹلی میں کسی بھی قسم کی سجورنو ہے چاہے آپ کے پاس کارتا دی سجورنو ہے دو والی سجورنو ہے سال والی سجورنو ہے چاہے وہ کام والی سجورنو ہے یا پھر ازیل والی سجورنو ہے جب بھی ری نیو کروانی ہے اور جہاں بھی آپ کا کارتا دی ادینیتا بنا ہوا ہے اُس کمونے میں آپ نے ضرور رپورٹ دینی ہے اگر آپ یہ کام نہیں کرتے تو آپ کا بھی ریزڈینسا بند ہو جائے گا جس کے بعد آپ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 


 اس کے علاوہ اٹلی میں جو اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو مل رہی ہے کیا وہ بند کر دی گئی ہے نئی اطالوی حکومت کی جانب سے کیونکہ اس حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر یہ خبریں دی جارہی ہیں کہ حکومت کی طرف سے اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو دینا بند کر دی گئی ہے لیکن یہاں آپ کو یہ واضع کرتے چلیں کے جھوٹی خبریں دی جا رہی ہیں اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو دینا بند نہیں ہوئیں ہاں لیکن یہ ضرور ہے جہاں پہلے اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو دو ماہ میں مل جاتی تھی اب چار سے پانچ ماہ میں مل رہی ہے اس لیے آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں تھوڑا وقت لگ جائے گا مگر سجورنو ملے گی لازمی باقی یہ نئی خبر اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ شئیر کرنا اس لیے ضروری تھی کیونکہ بہت سے بھائیوں کو اس آ گاہئ ہو سکے اور آپ سے بھی گزارش ہے کہ آپ بھی اس خبر کو زیادہ سے زیادہ اٹلی میں رہنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں تاکہ آپ کی بدولت اور بھی بھائیوں کا فائدہ ہو سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے