سپین حکومت کا بڑا اعلان خوشخبری | Spain Govt Big Good News 2022

سپین حکومت کا بڑا اعلان خوشخبری | Spain Govt Big Good News 2022
اسپین میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے ہسپانوی حکومت کی جانب سے خوشخبری نئے ریلیف کا بڑا اعلان گُڈ نیوز۔ 


 تفصیلات کے مطابق ہسپانوی حکومت کی جانب سے اسپین میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے جس سے لاکھوں کی تعداد میں ورکرز کو فائدہ ہو گا اصل میں اسپین کی حکومت اُن ورکرز کو بڑا ریلیف دینے جا رہی ہے جو اپنی فملی کے ساتھ اسپین میں مقیم ہیں یا پھر ایسے ورکرز جن کی آمدن کافی زیادہ کم ہے دونوں کو ہی بڑا ریلیف ملے گا۔


 اسپین حکومت کی طرف سے واضع کیا گیا ہے کہ ایسے ورکرز جن کی تنخواہ کم ہے اور اُن کی آمدن پر جو حکومت کی جانب سے ٹیکس لگایا جاتا ہے اُس میں اُن کو راحت دی جائے گی باقی کتنا حکومت کی طرف سے آپ کو ریلیف ملے گا یہ آپ کی ماہانہ آمدن پر انحصار کرتا ہے آپ کی آمدن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ٹیکس میں کٹوتی کی جائے گی جو کہ اسپین میں ورکرز کے لیے ایک بڑی اہم پیش رفت ہے اور حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف ہے جس سے عام اور کم تنخواہ والے ورکر کو فائدہ ہو گا باقی خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے یہ نیا قانون اگلے سال 2023 سے شروع کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے