اٹلی امیگریشن اوپن بڑی اپڈیٹ 22 اکتوبر سے امیگریشن اوپن 31 مارچ تک اوپن رہے گی کیا یہ سچ ہے یا پھر صرف افوا پھیلائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جب سے اٹلی کی نئی حکومت کی جانب سے اپنے عہدے سنبھالے گئے ہیں اٹلی میں جو ایجینٹ حضرات ہیں اُن کی جانب سے اٹلی میں امیگریشن اوپن کر دی گئی ہے جبکہ اگر بات کریں کہ کیا اطالوی حکومت کی جانب سے امیگریشن اوپن کی گئی ہے تو واضع رہے کہ نہ تو دراغی حکومت کی جانب سے نئی امیگریشن سے متعلق کوئی بات کی گئی اور نہ ہی نئی میلونی حکومت کی جانب سے ابھی تک امیگریشن سے متعلق کوئی اپڈیٹ سامنے آئی ہے اس کے علاوہ اٹلی کی جتنی بھی جو سرکاری ویب سائٹ ہیں اُن پر بھی اس طرح کی کوئی خبر شائع نہیں ہوئی۔
اب سوال آ جاتا ہے کہ پھر اٹلی امیگریشن پھر کیسے اوپن ہو گئی تو دوستوں خیال رہے کہ جو ایجینٹ ہیں اُن کی طرف سے صرف پیسے کمانے کے لیے امیگریشن اوپن کرنے کا کہا جا رہا ہے اور بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ نیوز وائرل کی جا رہی ہے لہذا اس طرح کا کوئی بھی چکر نہیں ہے یہ صرف اور صرف افوا ہے کہ اٹلی کی امیگریشن 22 اکتوبر 2022 سے 31 مارچ تک اوپن ہو چکی ہے اس لیے کسی کو بھی پیسے دینے کی ضرورت نہیں اور بُرائے مہربانی کر کے اس نیوز کو زیادہ سے زیادہ شئیر بھی کریں تاکہ کوئی شخص ایجینٹوں کے ہاتھ نہ چڑ جائے شکریہ۔
0 تبصرے