اٹلی میں رہنے والوں کے لیے نئی اطالوی حکومت کی جانب سے ایک اور بڑی خوشخبری میلونی حکومت کی طرف سے بڑا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں دراغی حکومت کی طرف سے تمام ورکرز اور پینشن والوں سمیت ریدیتو دی چیتادینسا لینے والوں کے لیے ایک بونس شروع کیا گیا تھا جو کہ 200 یورو کا تھا اور بہت سے لوگوں کو یہ بونس مل بھی چکا ہے اور پھر دیکریتو آیوتی بس میں اسی 200 یورو کے بونس کو کم کر کے 150 یورو بونس کی منظوری دی تھی جس کے کے لیے ایزوں کی جو شرط رکھی گئی تھی وہ 20 ہزار یورو تھی جو اگلے ماہ نومبر میں تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ سے زاہد لوگوں کو اٹلی میں ملے گا۔
لیکن اب جو نئی اور خوشخبری کی نیوز آ رہی ہے نئی اطالوی گورنمنٹ جارجیا میلونی کی جانب سے اُس میں بتایا جا رہا ہے کہ جارجیا میلونی کی جانب اٹلی میں رہنے والوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ 150 یورو کا بونس اُن کی حکومت کی جانب سے دسمبر کے بوستے پگا میں بھی دیا جائے گا مطلب کے اب اٹلی میں ورکرز، پینشنر اور باقی کی جو امداد جو لوگ حکومت سے لیتے ہیں اُن کو دسمبر میں مزید 150 یورو ملیں گئے جو کہ ایک بڑی خوشخبری کی نیوز ہے خیال رہے کہ اس بونس 150 یورو جو کہ میلونی حکومت کی طرف سے دسمبر کے مہینے میں دیا جائے گا اس کو بونس میلونی کا نام دیا گیا ہے اور اس بونس کو اپلائی کرنا ہو گا یا پھر نہیں اس پر مزید تفصیل آنا باقی ہے اور حکومت کی طرف سے اس نئے 150 یورو کے بونس کو اٹلی کے سرکاری اخبار میں شائع کرنے کے بعد مزید تفصیل جاری کی جائے گی۔
0 تبصرے