اٹلی حکومت خوشخبری ملیں گئے 300 یورو | New Italy Govt Assegno Unico 300 € Update 2022

اٹلی حکومت خوشخبری ملیں گئے 300 یورو | New Italy Govt Assegno Unico 300 € Update 2022
اٹلی نئی حکومت کی طرف سے شاندار اعلان ملیں گئے اب 300 یورو نہ کہ 175 یورو اصل میں اٹلی کی نئی حکومت کی جانب سے اٹلی کے بڑے فیملی بونس میں یہ اعلان کیا گیا ہے۔


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں نئی جارجیا میلونی کی حکومت کی جانب سے اٹلی کے بڑے فیملی بونس سینیو انیکو فاملیارے بونس میں فی بچے کے حساب سے بڑا اعلان کیا ہے، خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی جارجیا میلونی کی جانب سے اس حوالے سے اعلان کیا گیا تھا کہ جو بھی فیملی بونس سینیو اینکو لیتی ہیں اور اُن کے ہاں کوئی معذور بچہ ہے تو اُس کو ماہانہ 300 یورو دئیے جائیں گے لیکن اب بڑی خوشخبری اُن کے لیے بھی ہے جن کے بچے معذور نہیں بھی ہیں تو اُن کو بھی فی بچہ 300 یورو بونس ہی ملے گا جیسا کہ ابھی کے قانون کے مطابق آپ کے بچوں کو فی بچے کے حساب سے 175 یوروز ملتے ہیں لیکن اب 300 یوروز ملیں گئے۔


 خیال رہے کہ اس حوالے سے بھی نئی حکومت کی طرف سے ایک شرط رکھی گئی ہے جس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بچہ یعنی کہ ماں کے پیٹ میں سات ماہ سے لے کر جب تک اُس کی عمر ایک سال نہیں ہو جاتی اُس وقت تک اُس بچے کو 300 یورو دئیے جائیں گے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے جو بچے دو سال کی عمر سے اٹھارہ سال تک کے ہیں اُن کو بونس سینیو اینکو فاملیارے کے 175 یورو کی بجائے 260 یورو دئیے جائیں گے جو کہ ایک بڑی خوشخبری ہے۔ 


 باقی اس کے علاوہ نئی حکومت کا مزید یہ کہنا تھا کہ بہت جلد اس قانون کو منظور کر دیا جائے گا اور کہا گیا ہے یہ نیا قانون بونس سینیو اینکو کا اگلے سال 2023 سے لاگو کیا جائے باقی جو باقاعدہ طور پر آفیشلی نئی ویزاعظم جارجیا میلونی کی جانب سے جو کہا گیا ہے اُس نیوز کا لنک بھی آپ کو نیچے درج ذیل ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے