اٹلی سناتوریا امیگریشن 2020 اپلائی کرنے والوں کے لیے نہایت اہم اور ضروری انفارمیشن اگر آپ یہ کام نہیں کرتے تو آپ کو اٹلی کی امیگریشن کے تحت جو لیگل ڈاکومنٹس ملنے ہیں اُن میں مسلہ آ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں 2020 میں اطالوی حکومت کی جانب سے سناتوریا امیگریشن اوپن کی گئی تھی جس میں 2 لاکھ 7 ہزار کے قریب لوگوں نے اپلائی کیا تھا اٹلی میں لیگل سٹیٹس حاصل کرنے کے لیے جن میں سے بیشتر کو تو سناتوریا امیگریشن کے تحت اٹلی میں لیگل سٹیٹس مل چکا ہے لیکن ابھی بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کو اُن کے پرفیتورے کی جانب سے اپوئنٹمنٹ بھی نہیں ملی اور بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کو اُن کی پرفیتورے کی اپوئنٹمنٹ تو مل گئی ہے لیکن اُن کو فنگرز سے پہلے یہ کام ضرور کرنا چائیے۔
تو ایسے افراد جنوں نے سناتوریا امیگریشن 2020 اپلائی کی ہوئی ہے لیکن امیگریشن سے پہلے اُنھوں نے اٹلی میں ازیل اسائلم کا کیس دائر کیا ہوا ہے تو جب اُن کا پرفیتورے میں سارا کام مکمل ہو جاتا ہے کُٹ جمع ہو جاتی ہے اور اُن کو فنگرز کی تاریخ بھی مل جاتی ہے تو اُن کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنا ازیل اسائلم کا جو کیس ہے اُس کو وکیل کے ذریعے بند کروا دیں ورنہ اُن کے امیگریشن کے پروسس میں مسلہ آئے گا یعنی کہ اُن کو سناتوریا امیگریشن کے تحت جو سجورنو ملنی ہے وہ نہیں ملے گی۔
0 تبصرے