اٹلی پرمیسو دی سجورنو اور کارتا دی سجورنو اہم انفارمیشن | Italy Permesso Di Soggiorno Carta Di Soggiorno Update 2022

اٹلی پرمیسو دی سجورنو اور کارتا دی سجورنو اہم انفارمیشن | Italy Permesso Di Soggiorno Carta Di Soggiorno Update 2022
اٹلی میں رہنے والے وہ پاکستانی اور غیر ملکی افراد جن کے پاس پرمیسو دی سجورنو یا پھر کارتا دی سجورنو ہے ایسے تمام افراد کے لیے انتہائی ضروری انفارمیشن اگر آپ یہ کام نہیں کرتے تو پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں بہت سے غیر ملکی مقیم ہیں جن میں پاکستانیوں سمیت لاکھوں اور ممالک کے افراد بھی شامل ہیں اور جن میں سے بعض کے پاس تو اٹلی کے فارایور ڈاکومنٹس یعنی کہ کارتا دی سجورنو ہے اور بہت سے افراد کے پاس اٹالین پرمیسو دی سجورنو ہے تو آج اپنے اس آرٹیکل کے ذریعے میں اپنے تمام پاکستانی بھائیوں سمیت اور باقی تمام غیر ملکیوں کے ساتھ ایک بہت ہی ضروری بات شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ اٹلی میں مقیم تمام غیر ملکیوں کیلئے کچھ عرصے سے یہ کام بہت ضروری کر دیا گیا ہوا ہے کہ وہ جب بھی اپنی سجورنو کوری نیو کر وائیں یا پھر اس کی اجورنامینتو کروائیں اور چاہے وہ کارتا دی سجورنو ہی کیوں نہ ہو اُن کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی سجورنو کو ری نیو کروانے کے بعد اپنے متعلقہ کمونے میں جائیں جہاں اُن کا ریزڈینسا بنا ہوتا ہے وہاں پر جا کر اپنی نئی پرمیسو دی سجورنو یا پھر نئی کارتا دی سجورنو کی ایک کاپی اور ایک مودیلو فارم پُرکرنے کے بعد وہاں اپنی نئی پرمیسو دی سجورنو کو رجسٹرڈ ضرورکروائیں کیونکہ اگر آپ اپنی پرمیسو دی سجورنو کو یا پھر کارتا دی سجورنو کو اپنے کمونے میں رجسٹرڈ نہیں کرواتے تو آپ کا جو متعلقہ کمونا ہے وہ 6 ماہ کے بعد آ پ کا ریزڈینسا کاٹ دے گا اور اگر اس قانون کو اٹلی کے قانون کے مطابق دیکھا جاۓ تو کمونا آپ کا ریزڈینسا کاٹنے سے پہلے 6 ماہ کے اندراندرآپ کو ایک نوٹس بھیجنے کا پابند ہوتا ہے اور اگر آپ اُس نوٹس کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں لیتے تو ایسی صورت میں آپ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن سب سے پہلے تو یہ آپ لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ اپنی سجورنو کو ری نیو کروائیں اور اپنے متعلقہ کمونے میں اُس کو درج کروائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے