اٹلی میں غیر ملکیوں کے لیے اٹالین نیشنیلٹی کو اپلائی کرنے کے لیے نہایت اہم اور ضروری ہدایات۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں بہت سے غیر ملکی مقیم ہیں اور جن میں سے بیشتر کو اب اتنا وقت اٹلی میں ہو گیا ہے کہ وہ اب اٹالین نیشنیلٹی اپلائی کرنے کے اہل ہو چکے ہیں تو اپنے آج کے اس آرٹیکل میں اٹالین نیشنیلٹی کو اپلائی کرنے کے لیے جو اہم اور ضروری ہدایات ہیں وہ شئیر کریں گے۔
سب سے پہلے تو آپ کو یہاں یہ بتاتے چلیں اور آپ میں سے بھی بیشتر کو یہ معلوم ہی ہو گا کہ اٹلی کی نیشنیلٹی اپلائی کرنے کے لیے اٹلی میں 10 سال کا ریزڈینسا ہونا ضروری ہے اور پھر یہ 10 سال کا ٹائم پریڈ آپ نے اگر مختلف شہروں میں ریزڈینسا بدل کے بھی گزارے ہیں اور پھر اس کے دوران اگر آپ کا ریزڈینسا کُٹ بھی گیا تھا تو اس بات سے بھی آرٹیکل 9 قانون نمبر 91/1992 کے تحت کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ایک جگہ سے ریزڈینسا تبدیل کر کے دوسری جگہ پر ایکٹیو ہونے کا جو دورانیہ ہے یا پھر جن لوگوں کے ریزڈینسا کُٹ جاتے ہیں اور اُن کو اس چیز کا معلوم نہیں ہوتا تو اُن لوگوں کو چائیے کہ جب وہ 10 سالوں کے لیے کیلکولیشن کریں تو وہ اپنے ذہن میں رکھیں کے جتنا وقت اُن کا ریزیڈینسا کُٹا رہا ہے وہ وقت گُنتی میں نہیں آۓ گا چاہے وہ ایک ماہ ہو یا پھر ایک سال اور جو کُٹا ہوا وقت ہو گا وہ جب آپ کا ریزڈینسا ایکٹیو ہو گا اور اُس کے بعد کا جو دورانیہ ہو گا وہ کاؤنٹ ہو گا۔
اب دیکھ لیتے ہیں جو بچے اٹلی میں پیدا ہوتے ہیں تو اُن کو اٹالین نیشنیلٹی اپلائی کے لیے کیا کرنا ہوتا ہے تو جو بچے 18 سال کے ہو جائیں تو اُن کو 19 سال کی عمر ہونے سے پہلے اپنے متعلقہ کمونے میں معمول کی رہائش کی تجدید کے لیے ڈیکلریشن جمع کروائیں خیال رہے ویسے تو جب بچہ آٹھارہ سال کا ہوتا ہے تو کمونے کی جانب سے بھی لیٹر بھیج دیا جاتا ہے تاکہ آٹھارہ سال کے ہوتے ہی بچہ ڈیکلریشن جمع کروائے لیکن اگر کمونے کی جانب سے 6 ماہ کے اندر اندر آپ کو لیٹر نہیں آتا تو آپ کو 20 سال کے ہونے سے پہلے پہلے یہ سارا پروسس کروانا ہوتا ہے۔
باقی اب دیکھ لیتے ہیں جو افراد اٹلی میں سیاسی پناہ والے ہیں اُن کا کیا پروسس ہوتا ہے تو ایسے افراد جن کے پاس اٹلی میں ازیل والی یا پھر ریفیوجی والی سجورنو ہے تو ایسے افراد اٹلی میں 5 سال کے ریزڈینسا ہونے کے بعد اٹالین نیشنیلٹی کے کیے اپلائی کر سکتے ہیں باقی اس کے علاوہ جن لوگوں کے پاس سوسیداریا والی پرمیسو دی سجورنو ہے وہ 10 سال کا ریزڈینسا پورا کرنے کے بعد اٹالین نیشنیلٹی کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
نوٹ:- اٹلی میں رہتے ہوئے آپ کے پاس کسی بھی قسم کی سجورنو ہے چاہے وہ سیاسی پناہ والی ہے یا کام والی سجورنو ہے یا پھر فیملی والی سجور ہے تو آپ کے پاس آخری تین سال کے کُد ہونا بھی ضروری ہے جو کہ 8500 یورو سے کم نہ ہوں اور اگر کسی کا کُد 8500 یورو پوتا نہیں ہوتا تو وہ اپنے باپ،بھائی،بہن،شوہر یا بیوی بیٹے کا کُد ساتھ لگا سکتا ہے خیال رہے کہ جس کا بھی کُد آپ اٹالین نیشنیلٹی اپلائی کرنے کے لیے لگا رہے ہیں اُس کا اور آپ کا جو ریزڈینسا وہ ایک ہی ہونا چاہیے۔
0 تبصرے