اٹلی میں رہنے والے غیر ملکیوں کیلئے نہایت اہم اور بڑی خبر جس کا ڈر تھا آخر کار وہ ہی ہوا اٹالین نیشنیلٹی کے قوانین میں بڑی تبدیلی نئی اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں نئی حکومت جارجیا میلونی کی قائم ہونے جا رہی ہے اور اٹلی میں الیکشن سے قبل بھی جارجیا میلونی کی جانب سے بہت بار اٹالین نیشنیلٹی کے قانون پر بات کی گئی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اٹالین نیشنیلٹی فری میں نہیں دینی چائیے اور اب جیسا کہ اُن کی حکومت بننے والی ہے اور آخر کار اٹالین نیشنیلٹی کو لے کر ایک بڑا بیان اُن کی جانب سے آ چکا ہے۔
جارجیا میلونی کی جانب سے اٹلی میں خاص طور پر بچوں کو نیشنیلٹی دینے سے متعلق کہا گیا ہے اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ اٹلی میں پیدا ہونے والے بچوں کو اب نیشنیلٹی جب وہ دس سال کے ہو جائیں گے تب دی جائے گی چاہے نئے بچے کے والدین کے پاس اٹالین نیشنیلٹی ہے بھی تب بھی اُن کے بچوں کو پیدا ہونے کے دس بعد ہی نیشنیلٹی ملے گی، خیال رہے کہ پہلے قانون کے مطابق اٹلی جن والدین میں کسی ایک کے پاس بھی اٹالین شہریت ہے تو اُن کے بچوں کو پیدا ہونے کے ایک سال بعد اٹالین شہریت مل جاتی ہے، اس کے علاوہ جارجیا میلونی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے والدین یعنی کہ غیر ملکی جن کے پاس اٹالین شہریت نہیں ہے اور اگر اُن کے ہاں نئے بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو وہ بچہ جب آٹھارہ سال کا ہو گا تو ہی اٹالین شہریت لے سکے گا۔
خیال رہے کہ جارجیا میلونی کی جانب سے مزید یی کہنا تھا کہ جیسے ہی اُن کی حکومت حلف اُٹھا لے گی وہ اٹالین شہریت کے قانون پر جلد سے جلد قانون لے کر آئے گی جبکہ خیال رہے کہ اٹالین شہریت کو اپلائی کرنے کے قانون سے متعلق بھی قوانین میں تبدیلی ممکن ہے یعنی کہ دو سال والے قانون کو ختم کر کے چار یا پھر پانچ سال بھی کیا جا سکتا ہے جو کہ اٹلی میں غیر ملکیوں کیلئے اچھی نیوز نہیں ہو گی۔
0 تبصرے