اٹلی نئی حکومت کا بڑا اعلان بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ جس سے اٹلی میں ورکرز ہیں اُن کو اور جو پینشن لینے والے افراد ہیں اُن کو 300 یورو تک اضافی دئیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اطالوی عوام پر بہت زیادہ مالی دباؤ ہے جس کی وجہ سے نئی جارجیا میلونی کی حکومت عوام کو اس مشکل وقت میں ایک نیا ریلیف پیکج کو لے کر آنے پر غور کر رہی ہیں جس سے اٹلی میں جو کم آمدن والے ورکرز ہیں اُن کو اور جو افراد پینشن لیتے ہیں اُن کو فائدہ ہو گا، خیال رہے کہ اس وقت مہنگائی کے دور میں باقی کے اور یورپی ممالک بھی اپنی عوام کو مختلف صورتوں میں ریلیف پیکج دے رہے ہیں۔
نئی اٹالین حکومت کی طرف سے جرمنی کی طرز کی طرح کا ایک نیا ریلیف پیکج دینے کا کہا جا رہا ہے جس میں جو افراد پینشن لیتے ہیں اُن کو 300 یورو کا بونس دیا جائے گا جو کہ دسمبر کے مہینے سے پہلے دیا جا سکتا ہے جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پینشنرز کو اس بونس کو لینے کے لیے کوئی بھی درخواست یا پھر دوماندہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی اور نہ ہی کوئی اور کاغذی کاروائی کرنی پڑے گی مزید نئی اٹالین متواقع ویزاعظم جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ وہ اور اُن کی حکومت اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں اور باقی کے یورپی ممالک کی طرح وہ بھی اپنی عوام کو سہولیات فراہم کریں گی۔
جبکہ اسی طرح اٹلی میں ایسے افراد جن کی آمدن یا پھر تنخواہ کم ہے اُن کو بھی بڑا ریلیف دیا جائے گا یعنی کہ جو اُن کی تنخواہوں پر ٹیکس لگتا ہے اُس میں اُن کے ٹیکس میں کمی کی جائے گی جس کے بعد اُن کے بوستے میں اُن کو سلری زیادہ ملے گی باقی اس نئے پیکج کی منظوری کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ نئی میلونی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد اس نئے ریلیف پیکج کا باقاعدہ طور پر اعلان کرے گی جو کہ ایک لہذ سے اٹلی میں کم تنخواہ اور پینشنرز کے لیے اچھی اور مثبت نیوز ہے باقی مزید اس سے متعلق اور بھی کوئی نئی اپڈیٹ آئے گی تو وہ بھی آپ لوگوں کے ساتھ باقاعدہ طور شئیر کی جائے گی۔
0 تبصرے