اٹلی نئی حکومت غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری | New Italy Govt Immigration 2022+2023 Good News

اٹلی نئی حکومت غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری | New Italy Govt Immigration 2022+2023 Good News
اٹلی میں نئی اطالوی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں سمیت امیگریشن سے متعلق مثبت اشارہ اٹلی میں اور اٹلی سے باہر دونوں کو ہی فائدہ ہو گا۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں نئی گورنمنٹ باقاعدہ طور پر حلف 26 اکتوبر 2022 کو اُٹھا لے گی اور اب اس سے متعلق ایک بار پھر سے اٹلی میں اُن غیر ملکیوں کے لیے جو کہ بغیر ڈاکومنٹس کے ہیں اور جو اٹلی کے باہر سے غیر ملکی آئیں گے اُن کے لیے خوشخبری کا اشارہ دیا گیا ہے اور نئی حکومت بے شک غیر ملکیوں کے خلاف اپنا سخت موقف رکھتی ہے لیکن یہ تو یقینی ہے کہ نئی اطالوی حکومت اٹلی میں امیگریشن اوپن کرے گی کیونکہ نئی حکومت کی طرف سے بار بار یہ بات کہی گئی ہے کہ ہم اٹلی میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف ہیں لیکن لیگل طریقے سے اٹلی میں آنے والوں کو ہم ولیکم کرتے ہیں کیونکہ اٹلی میں موسمی اور کھیتوں میں کام کے لیے باہر سے ہی لوگ آ کر کام کرتے ہیں۔ 


اب اٹلی کی امیگریشن کو لے کر جو نئی اپڈیٹ سامنے آئی ہے اُس کے مطابق نئے متواقع وزارت داخلہ یعنی کہ ماتیو سالوینی کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے جیسے ہی حکومت اقتدار میں آئے گی اُن کی کوشش ہے کہ اٹلی میں جلد از جلد امیگریشن اوپن کی جائے اور اس کے پیچھے جو وجوہات بتائی گئی ہیں ماتیو سالوینی کی جانب سے اُن کا کہنا تھا کہ اٹلی میں جلدی امیگریشن اوپن کرنے سے جو غیر قانونی تارکین کی آمد ہے اُس میں بھی کمی واقع ہو گی اور مختلف شعبہ جات میں جو ورکرز کی کمی ہے وہ بھی پوری کی جا سکے گی اس کے علاوہ خیال رہے کہ جو اٹلی میں مئی سے پہلے موجود ہیں بغیر ڈاکومنٹس کے اُن کے لیے بھی نئی فلوسی امیگریشن میں کوٹے سے متعلق کہا گیا ہے کہ اُن کو بھی اٹلی میں لیگل سٹیٹس امیگریشن کی صورت میں دیا جائے گا جو کہ اٹلی میں موجود بغیر ڈاکومنٹس کہ اور باہر سے آنے والے افراد دونوں کے لیے ہی خوشخبری کی نیوز ہے نئی اطالوی حکومت کی جانب سے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے