اٹلی نئی حکومت امیگریشن اور بونسز | New Italy Govt in Danger + Immigration & Bonus 2022

اٹلی نئی حکومت امیگریشن اور بونسز | New Italy Govt in Danger + Immigration & Bonus 2022
کیا اٹلی میں بننے والی نئی حکومت اپنا اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گی اٹلی میں امیگریشن،بونسز اور دیگر معاملات کا کیا ہو گا بڑی خبریں آنا شروع ہو گی۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں نئی حکومت بننے سے پہلے ہی بہت سارے اختلافات سامنے آنے لگ گئے ہیں جس سے سے اب یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید نئی جارجیا میلونی کی حکومت بننے سے پہلے ہی ختم ہو جائے خیال رہے کہ اس وقت جارجیا میلونی اور برلسکونی کے درمیان بہت سارے معاملات پر آپس میں بحث ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اٹلی میں جو ایکسپرٹ ہیں اُن کی طرف سے یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ حکومت بننے سے پہلے ہی ختم ہو جائے خیال رہے کے نیا سال 2023 آنے والا ہے اور جہاں اس وقت اٹلی میں نئے بجٹ سے متعلق فیصلے لینے چائیے وہاں ابھی تک کوئی بھی ادارہ اس سے متعلق کام نہیں کر رہا اگر اٹلی میں 2023 کا بجٹ پیش نہیں کیا جاتا تو اس سے اٹلی میں بہت سارے مسائل آ سکتے ہیں۔


 سب سے پہلے اٹلی کی امیگریشن پر اس کے گہرے اثرات پڑ سکتے ہیں یعنی کہ جو امیگریشن اوپن ہونی ہے جس سے اٹلی میں سیزنیل اور دیگر شبعہ جات میں ہزاروں ورکرز کام کی مد میں آئیں گے وہ نہیں آ سکیں گے جبکہ نئی حکومت بننے کے بعد اٹلی میں جو پہلے سے موجود ہیں تارکین وطن اُن کے لیے بھی امیگریشن میں کوٹہ ہو گا لیکن اگر نئی حکومت نہیں بنتی تو امیگریشن رُک سکتی ہے، جبکہ دوسری جانب جو نئے بونسز ملنے ہیں اُن میں بھی رکاوٹ کا خدشہ ہے یعنی کہ اگر حکومت بنتی ہے اور نیا 2023 کا بجٹ پاس کرتی ہے تو ہی نئے بونسز کو منظور کیا جائے گا ورنہ اس حوالے سے بھی مسلہ پیش آ سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے