یورپی یونین کی جانب سے جلد نئے قانون کی متواقع جس کا سیدھا اثر یورپ پورے میں خاص طور پر غیر ملکیوں پر ہو گا یہ نیا قانون کیا ہے اور کس طرح سے کام کرے گا مکمل تفصیل آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق برسلز میں منعقد ایک اجلاس میں ایک نئے قانون سے متعلق تجویز پیش کی گئی ہے جس کا سیدھا اثر اٹلی،سمیت یورپ میں رہنے والے تمام غیر ملکیوں پر ہو گا اور خاص طور پر ایسے غیر ملکی اس نئے قانون کی نظر ہوں گے جن کے پاس یورپ میں قانونی دستاویزات نہیں ہیں جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ یورپ میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی غیر قانونی طریقے سے یورپ کے مختلف ممالک میں داخل ہوتے ہیں جن میں سرفہرست یونان،اٹلی اور سپین وغیرہ ہیں۔
اب کچھ یورپی ممالک کی جانب سے یورپی یونین کے اجلاس میں غیر قانونی نقل و حرکت پر کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی گئی ہے جس سے لاکھوں غیر ملکی بغیر ڈاکومنٹس والوں کے لیے مشکل پیدا ہو سکتی ہے تجویز یہ پیش کی گئی ہے جو بھی شخص یورپ کے کسی بھی ملک میں اسائلم کی درخواست دائر کرتا ہے ایک مقرہ وقت رکھا جائے اُس کے کیس پر نظر ثانی کے لیے اور جو مدت بتائی گئی ہے وہ زیادہ سے زیادہ ایک سال ہونی چائیے اور اگر کیس بلکل ٹھیک ہے تو پھر تو اُس شخص کو اُس ملک میں جہاں اُس نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہو قانونی حیثیت وہاں دی جائے ورنہ اُس کو واپس اپنے ملک
میں بھیج دیا جائے اصل میں یہ ایک نئی تجویز پیش کی گئی ہے۔
باقی خیال رہے کہ یہ ابھی صرف ایک تجویز پیش کی گئی ہے نہ کہ اس کو قانون بنایا گیا ہے اگر یورپی یونین کی جانب سے اس تجویز کو منظوری مل جاتی ہے اور باقاعدہ قانون بنایا جاتا ہے تو اس نئے قانون کو پورے یورپ پر لاگو کیا جائے گا جس سے بہت سے غیر ملکی اس قانون کی لیپٹ میں آئیں گے اور اُنھیں واپس اُن کے وطن بھیج دیا جائے گا جو کہ یورپ میں غیر ملکی خاص طور پر بغیر ڈاکومنٹس والوں کے لیے ایک سخت قانون ہو گا۔
0 تبصرے