اٹلی میں فیملی کو بُلوانے کے لیے کون کون سے ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوتی ہے جتنے بھی ضروری دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے وہ آج آپ کے ساتھ اپنے اس آرٹیکل میں شئیر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چونکہ اٹلی میں بہت سے پاکستانی موجود ہیں جن میں سے اکثر کے پاس اٹلی کے قانونی دستاویزات بھی ہیں اور اُن کا سوال یہ ہی ہوتا ہے کہ اگر ہم اپنی فیملی کو اٹلی میں بُلوائیں تو ہمیں کون کون سے ڈاکومنٹس چائیے ہوں گے سب سے پہلے تو آپ کو یہاں پر یہ بتاتے چلیں کے اٹلی میں رہتے ہوئے اگر آپ اپنی فیملی ویزا کے لیے پروسس کرتے ہیں تو آپ کے پاس پرمیسو دی سجورنو ہونی چائیے چاہے وہ ازیل والی سجورنو ہو اور باقی کے جو ڈاکومنٹس یعنی کہ اٹلی میں ریزڈینسا وغیرہ اور باقی لیگل ڈاکومنٹس تو ہی آپ اپنی فیملی کو اٹلی میں بُلوا سکتے ہیں۔
اب دیکھ لیتے ہیں کہ پاکستان میں فیملی ویزہ کے لیے کون کون سے ضروری ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ تمام درج ذیل ہیں۔
نمبر1 : اُردو نکاح نامہ
نمبر2 : میرج رجسٹریشن سرٹیفیکٹ
نمبر3 : فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ
نمبر4 : بچوں کا شناختی کارڈ
نمبر5 : بچوں کے برتھ سرٹیفیکٹ
نمبر6 : انگلش شناختی کارڈ
نمبر7 : پاسپورٹ
نمبر8 : پاسپورٹ سائز کی 4 عدد سفید بیگ گراونڈ کے ساتھ تصاویر
نمبر9 : والدین کے برتھ سرٹیفیکٹ
نمبر10 : پولیو ویکسی نیشن کارڈ
نمبر11 : اٹلی سے آیا ہوا ویزہ یا دعوت نامہ جسے نولااُستا بھی کہا جاتا ہے۔
تو یہ تمام کے تمام جو ڈاکومنٹس ہیں ان کی ضرورت ہوتی ہے اٹلی میں فیملی کو بُلوانے کے لیے اگر آپ کے اٹلی میں اور پاکستان میں یہ تمام ڈاکومنٹس پورے ہو جاتے ہیں تو آپ کی فیملی با آسانی اٹلی میں آ سکتی ہے لیکن خیال رہے کہ آج کل پاکستان میں اطالوی ایمبیسی کی اپوئنٹمنٹ کا مسلہ کافی زیادہ بنا ہوا ہے اور جو ایمبیسی سے متعلق نئی اپڈیٹ آ رہی ہے اُس کے مطابق بتایا جا رہا ہے اور آپ کو بھی باخوبی معلوم ہو گا کہ اب اٹلی میں نئی حکومت بن چکی ہے جارجیا میلونی کی اور کہا جا رہا ہے کہ بہت ہی جلد اب پاکستان میں اطالوی ایمبیسی کی اپوئنٹمنٹ کا جو مسلہ ہے یہ حل ہو جائے گا جس کے بعد با آسانی اپوئنٹمنٹ مل سکے گی۔
0 تبصرے