اٹلی میں جن لوگوں کے پاس کارتا دی سجورنو ہے جس کو اٹلی کے لانگ ٹرم ڈاکومنٹس بھی کہا جاتا ہے ایسے تمام افراد جو کارتا دی سجورنو ہولڈر ہیں اُن کے لیے نہایت اہم انفارمیشن اپڈیٹ۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں بہت سے غیر ملکی آباد ہیں اور جن میں سے بیشتر کے پاس اٹلی کے فور ایور ڈاکومنٹس یا پھر کارتا دی سجورنو بھی ہے چونکہ اٹلی میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی مقیم ہے جو کہ دو لاکھ سے بھی زاہد ہے اور اُن میں 1 لاکھ 35 ہزار ایسے ہیں جو کہ اٹلی میں لیگل ہیں اور زیادہ تر کے پاس کارتا دی سجورنو بھی ہے۔
اب کارتا دی سجورنو ہولڈر افراد سے متعلق جو اہم اور نئی اپڈیٹ آ رہی ہے اُس کے مطابق بہت سے لوگ غلطیاں بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کو بعد میں مشکل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اصل میں آپ نے کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی کارتا دی سجورنو پر جو تاریخ ہوتی ہے اُس کو ضرور چیک کرنا ہے مثال کے طور پر اگر آپ کی کارتا دی سجورنو پر تاریخ لکھی ہوئی ہے اکتوبر 2017 تو اس کا صاف مطلب ہے کہ آپ نے اپنی سجورنو کو رینیو کروانا ہے اور مثال کے طور پر اگر آپ اس کو اٹلی میں رہتے ہوئے رینیو نہیں کرواتے پھر تو زیادہ کوئی مسلہ نہیں لیکن اگر آپ اپنے ملک پاکستان جاتے ہیں یا پھر کسی اور ملک میں جاتے ہیں تو اٹلی واپسی پر آپ کو بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے اگر آپ کی سجورنو کا وقت رینیو کا ہو گیا ہے تو اس کو ضرور رینیو کروا لیں اور کٹ بھر لیں پوسٹ آفس میں جا کر جو کہ آپ خود بھی بھر سکتے ہیں یا پھر کسی ایکسپرٹ سے بھی پُر کروا سکتے ہیں۔
اصل میں اب غیر ملکیوں کو جن کے پاس کارتا دی سجورنو ہے اُن کو مسلہ کیا آ رہا ہے جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اٹلی میں نئی حکومت بننے والی ہے اور چونکہ نئی حکومت میلونی، سالوینی کی حکومت غیر ملکیوں کے لیے اپنا سخت موقف رکھتی ہے جس کی وجہ سے وہ کارتا دی سجورنو رکھنے والے افراد کو بھی پریشان کر سکتے ہیں اس لیے کسی بھی مصیبت سے بچنے کے لیے پہلے ہی احتیاط ضروری ہے اور خیال رہے کہ اب جو لوگ جن کے پاس کارتا دی سجورنو ہے اور وہ اپنے ملک سے یا پھر کسی اور ملک سے اٹلی واپس آ رہے ہیں ائیرپورٹ پر اس چیز کو باقاعدہ چیک بھی کیا جا رہا ہے۔
0 تبصرے