اٹلی میں رہنے والوں کے لیے خوشخبری حکومت کی طرف سے مل سکتے ہیں سب کو زیادہ سے زیادہ 2000 یورو اپلائی کرنے کی شرائط اور ضوابط کیا ہیں جانیں گے اپنے آج کے اس آرٹیکل میں۔
تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی جانب سے 2021 میں بھی یہ بونس شروع کیا گیا تھا جس کو بونس افیتو کا نام دیا گیا تھا اور اس میں زیادہ سے زیادہ حکومت کی طرف سے مل سکتے ہیں 2000 یورو، اصل میں یہ بونس افیتو اٹالین گورنمنٹ ہر اُس فرد کو دے رہی ہے جو کہ اٹلی میں کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اور اُن کے جو ایزے ہیں وہ 35 ہزار یورو تک یا پھر اس سے کم ہیں تو ایسے تمام افراد اس بونس کے اہل ہیں اس بونس کے تحت آپ کے تین کرائے آپ کو واپس مل سکتے ہیں اس کے علاوہ پورے اٹلی میں بعض جگہوں پر اس بونس کے تحت 1500 یورو دئیے جا رہے ہیں اور بعض جگہوں پر 1000 یورو بھی مل رہا ہے اس کے علاوہ اس بونس کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ جس بھی کمونے میں آپ یہ بونس کے لیے اپلائی کریں گے اُس کمونے میں آپ کا ریزڈینسا درج ہونا چائیے اس کے علاوہ آپ کے پاس اٹالین نیشنیلٹی یا پھر نارمل پرمیسو دی سجورنو کا ہونا لازمی ہے اور پھر آپ کے پاس کرائے کی کنٹریکٹ کاپی ہونی چائیے یا پھر کرائے کی رسید ہونی چائیے، سب سے خاص اور اہم چیز جس نے بھی اس بونس کو لینا ہے اُس کے نام پر کوئی اور مطلب کہ اپنا گھر نہ ہو۔
مزید بونس افیتو 2000 یورو کیا جو لوگ ریدیتو دی چیتادینسا لیتے ہیں اور وہ ایک اکیلا سنگل شخص ہے تو کیا یہ بونس اُس کو ملے گا تو حکومت کی طرف سے واضع کر دیا گیا ہے کہ ریدیتو دی چیتادینسا لینے والا شخص اس بونس کا اہل نہیں ہوں گئے باقی اگر فیملی والا ہے کوئی اور اُس کی فیملی سے کوئی ریدیتو دی چیتادینسا لے رہا ہے تو ایسی صورت میں آپ اپنے متعلقہ کمونے سے معلومات لے سکتے ہیں۔
باقی بونس افیتو کے لیے اٹلی میں ہر کمونے کا ایزوں کو لے کر اپنا ایک حساب ہے اور اس بونس کے لیے دوماندہ بھی آپ نے اپنے کمونے میں ہی کرنا ہو گا اور کمونے میں یہ دوماندہ آن لائن ہو گا اور آپ کو دوماندے کے لیے اپنی (ایس-پی-آئی-ڈی) کی ضرورت ہو گی صرف اور صرف بلونیا میں یہ دوماندہ بغیر (ایس-پی-آئی-ڈی) کے ہو گا یعنی کمونے میں ہی اس کا دوماندہ کیا جائے گا باقی اس بونس کو اٹلی میں باقاعدہ طور پر 15 ستمبر 2022 سے شروع کر دیا ہوا ہے اور 21 اکتوبر 2022 بونس افیتو کو اپلائی کرنے کی آخری تاریخ ہے۔
0 تبصرے