اٹلی میں عام عوام کے لیے ایک بڑا اعلان کر دیا گیا جس سے عام عوام پر سالانہ بجلی بل 1322 یورو تک پہنچنے کا خدشہ اطالوی عوام پر بلوں کا بوجھ بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں انرجی اتھارٹی کی جانب سے یکم اکتوبر 2022 سے دسمبر 2022 تک کے لیے بجلی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اب اگلے تین ماہ تک اٹلی میں عوام کو بجلی 60 فیصد تک مہنگی ملے گی جبکہ اٹالین انرجی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرائن کی جنگ کے باعث قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کرنا پڑا ہے، جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ کی قیمتوں میں اضافہ ویسے تو سو فیصد بنتا تھا لیکن اتھارٹی کی جانب سے مداخلت کے بعد اسے کم سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے باوجود بھی عوام کو یہ اضافہ محسوس ہو گا۔
اطالوی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال 2021 میں ایک گھر کا جو سالانہ بجلی بل تھا وہ 632 یورو تھا جو کہ اس رواں سال 2022 میں بڑھ کر 1322 یورو تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے جبکہ دوسری جانب جو گیس کے بلز ہیں وہ اطالوی صارفین کے مطالبے کے بعد ہر ماہ آیا کریں گے جس کی وجہ سے عوام پر زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا۔
جبکہ دوسری جانب اطالوی ویزاعظم ماریو دراغی کی طرف سے بیان دیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ انرجی اور توانائی کی قیمتوں کے حوالے سے پورے یورپ کو ایک ہو کر مشترکہ اقدام اُٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ اٹلی کی نئی متوقع ویزاعظم جارجیا میلونی کی جانب سے بھی اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی قیمتوں پر کنڑول کے لیے یورپی یونین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے جبکہ اُن کی جانب سے مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی یورپی ملک اس مسلے کا حال تنہا نہیں نکال سکتا۔
0 تبصرے