اٹلی امیگریشن 2022 پرمیسو دی سجورنو گُڈ نیوز | Italy Immigration Open 2022 Permesso Di Soggiorno

اٹلی امیگریشن 2022 پرمیسو دی سجورنو گُڈ نیوز | Italy Immigration Open 2022 Permesso Di Soggiorno
اٹلی امیگریشن اور پرمیسو دی سجورنو کے حوالے سے اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے بڑی خوشخبری بڑا موقع دے دیا گیا اب اس بڑی آفر سے 31 دسمبر 2022 تک فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے فروری 2022 کو فلوسی امیگریشن کا اعلان کیا گیا تھا جس میں 69700 لوگوں کا کوٹا رکھا تھا اور ایک خاص کوٹا اُن لوگوں کے لیے رکھا گیا تھا جو کہ پہلے سے ہی اٹلی میں موجود ہیں اور سیزنیل ورک ویزہ یا پھر کسی اور کیٹیگری کے ویزہ پر اٹلی میں آئے تھے اُن کو موقع دیا گیا تھا کہ وہ اپنے 9 ماہ والے ڈاکومنٹس کو پکے پیپرز پر تبدیل کروا سکتے تھے یعنی کہ اگر اُن کے پاس کام کا کنٹریکٹ ہے تو وہ اپنی 9 ماہ والی پرمیسو دی سجورنو کو نارمل پرمیسو دی سجورنو پر تبدیل کروا سکتے تھے اور اس کے لیے جو آخری تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا وہ 30 ستمبر 2022 تھا۔  


لیکن اب بڑی خوشخبری کی نیوز یہ ہے جو کہ اٹلی کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے اُس کے مطابق ایسے تمام افراد جن کے پاس سیزنیل ورک ویزہ والی 9 ماہ کی پرمیسو دی سجورنو ہے وہ اس سال کے آخر تک یعنی کہ 31 دسمبر 2022 تک اپنی اُس سجورنو کو نارمل کام والی سجورنو پر تبدیل کروا سکتے ہیں جو کہ ایک اچھی اور خوشخبری کی نیوز ہے اور جو وجہ تاریخ کو بڑھنے کی بتائی گئی ہے اُس کے تحت ابھی بھی اس حوالے سے گورنمنٹ کے پاس کوٹا موجود ہے باقی نیچے جو لنک دیا ہوا ہے یہ اٹالین گورنمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک ہے جس کو اوپن کر کے آپ خود سے بھی پڑھ سکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے