اٹلی میں اپنا کام اور ڈلیوری کا کام کرنے والوں کے لیے خوشخبری بونس 200 یورو + 350 یورو ملیں گے کیا شرائط ہیں اور کیسے اپلائی کرنا ہو گا مکمل تفصیل جانیں۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ دراغی حکومت کی جانب سے بونس 200 یورو کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ ورکرز،سٹوڈنٹ اور پینشن لینے والوں کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار کرنے اور ڈلیوری کا کام کرنے والوں کے لیے رکھا گیا تھا، جس میں جو ورکرز، سٹوڈنٹ اور جو پینشن والے افراد تھے بیشتر کو مل چکا ہے یہ بونس، لیکن اب خوشخبری اُن لوگوں کے لیے ہے جو اپنا کام یا پھر ڈلیوری کا کام کرتے ہیں اُن کے لیے بھی باقاعدہ طور پر 26 ستمبر 2022 سے اس بونس کے لیے دوماندوں کا آغاز ہو چکا ہے اور اپلائی کرنے کی جو آخری تاریخ رکھی گئی ہے وہ 30 نومبر 2022 ہے۔
بونس 200 + 350 یورو کیلئے کیا شرائط ہیں۔
سب سے پہلے اپنا کام کرنے والوں کے لیے جو شرط رکھی گئی ہے اُس کے مطابق اگر آپ کا کاروبار 18 مئی 2022 سے پہلے کا اوپن ہے تو آپ اس بونس کو اپلائی کرنے کے حقدار ہیں باقی اس کے علاوہ جو افراد ڈلیوری کا کام کرتے ہیں اُن کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ بھی اس بونس کو اپلائی کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آمدن کی جو شرط ہے اگر آپ کی سالانہ آمدن 35 ہزار یورو سے زیادہ ہے تو اپلائی نہیں کر سکتے جبکہ اگر آپ کی آمدن 20 ہزار یورو سے 35 ہزار کے درمیان ہے تو پھر آپ کو صرف ایک ہی بار 200 یورو کا بونس ملے گا، جبکہ اگر آپ کی سالانہ آمدن 20 ہزار یورو سے کم ہے تو آپ کو ایک ہی بار 350 یورو ملیں گے۔
اس بونس 350+200 یورو کو اپلائی کرنے کا طریقہ۔
بونس کو اپلائی کرنے کے لیے آپ کو (ایس-پی-آئی-ڈی) کی ضرورت ہو گی جس کے ذریعے آپ (آئی-این-پی-ایس) کی آفیشل ویب سائٹ پر خود سے اس بونس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس (ایس-پی-آئی-ڈی) موجود نہیں تو کسی بھی کف یا پیتروناتو کے دفتر سے بھی دوماندہ کروا سکتے ہیں جس کے لیے آپ کو اپنے بینک کے اُکاونٹ نمبر کی ضرورت ہو گی اور ساتھ میں آپ کے کاروبار کی کاپی چائیے ہو گی اور آپ کا دوماندہ ہو جائے گا۔
0 تبصرے