اٹلی میں نئی حکومت کا ریدیتو دی چیتادینسا اور غیر ملکیوں کے لیے نیشنیلٹی سے متعلق اہم بیانات جاری۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں گزشتہ اتوار کو الیکشن ہوئے ہیں جس میں بڑی تعداد میں فرتیلی دی اطالیا پارٹی کی سربراہ جارجیا میلونی اور اس کے ساتھ ماتیو سالوینی اور برلسکونی ووٹ حاصل کیے ہیں اور شروع سے ہی یہ پارٹیاں خاص طور پر غیر ملکیوں کے لیے سخت موقف کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔
ایسے میں اب اٹلی میں وہ افراد جو کہ ریدیتو دی چیتادینسا لیتے ہیں اُن کی یہ امداد بند ہو سکتی ہے کیونکہ جارجیا میلونی جو کہ اٹلی کی مستقبل کی پہلی خاتون ویزاعظم بننے جا رہی ہیں اُن کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا تھا کہ ریدیتو دی چیتادینسا کی جو امداد ہے یہ سب کے لیے نہیں ہونی چائیے بلکہ جو شخص معذور ہیں اُن کو یہ امداد ملنی چائیے مزید جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح یہ امداد اُن لوگوں کو ملتی رہی جو کہ جسم کے لحاظ سے تندرست ہیں اُن کو کام کرنا چائیے نہ کہ فری کی امداد لینی چائیے اس لیے اب یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے چند ماہ میں ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد بند ہو سکتی ہے۔
باقی اس کے علاوہ اٹالین نیشنیلٹی سے متعلق بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اٹلی میں غیر ملکیوں کے لیے نیشنیلٹی کا جو قانون ہے اس میں نئی اٹالین حکومت پھر سے ترمیم کر سکتی ہے یعنی کہ دو سال والے نیشنیلٹی کے قانون کو دوبارہ سے چار سال کیا جا سکتا ہے۔
0 تبصرے