یورپی ملک اسپین میں رہنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری نیا پلان منظور کر دیا گیا جس سے لاکھوں غیر ملکیوں کو فائدہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق یورپی ملک اسپین جہاں اٹلی کے بعد پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی مقیم ہے جبکہ لاکھوں اور غیر ملکی بھی اسپین میں رہائش پذیر ہیں جس کے برعکس ہسپانوی حکومت کی جانب سے ایک اور نئے پلان کی منظوری دے دی ہے جس کے اسپین میں مقیم لاکھوں غیر ملکیوں کو بڑا فائدہ ہو گا۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ہسپانوی حکومت کی طرف سے اپنے ملک میں افرادی قوت کو دور کرنے کے لیے امیگریشن کا اعلان کر دیا ہوا ہے جس میں پاکستانیوں سمیت بہت سے غیر ملکی اس امیگریشن پلان کے تحت اپلائی بھی کر رہے ہیں لیکن اُن کی درخواستوں کی جو پرسیسنگ ہے اُس میں بہت زیادہ وقت لگ رہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپانوی حکومت کی جانب سے اس نئے اور مثبت پلان کی منظوری دی ہے، جس کا خاص کا مقصد اسپین میں ورک پرمٹ کی پُرانی اور نئی جمع ہونے والی درخواستوں کو اب تیزی کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اسپین میں لوگوں کو جلد از جلد ورک پرمٹ ملیں گے خیال رہے اس وقت اسپین میں ایسی دو لاکھ سے زاہد درخواستیں زیر التوا ہیں۔
اس کے علاوہ نئے پلان اور قانون کے تحت ورک پرمٹ کی جو درخواستیں ہیں اُن کا فیصلہ 90 دن کے اندر اندر دینا ضروری ہو گا جبکہ امیگریشن کی درخواستوں کو جلدی نمٹانے کے لیے اضافی 300 لوگوں کے عملے کو بھی بھرتی کیا گیا ہے جو کہ اسپین میں رہنے والے اور امیگریشن کے تحت لیگل سٹیٹس حاصل کرنے والوں کے لیے خوشخبری کی اور گُڈ نیوز ہے۔
0 تبصرے