اٹلی یورپ کے غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری | Good News For Europe Immigrants

اٹلی یورپ کے غیر ملکیوں  کیلئے خوشخبری | Good News For Europe Immigrants
اٹلی اور یورپ میں بسنے والے لاکھوں غیر ملکیوں کے لیے یورپی عدالت انصاف کا ایک اور بڑا فیصلہ جس سے لاکھوں غیر ملکیوں کے رشتے داروں کو بھی یورپ کے پکے ڈاکومنٹس ملیں گے۔


 تفصیلات کے مطابق یوں تو یورپی یونین کے رکن ممالک میں آنے والے غیر ملکیوں کے پاس تین قسم کے لیگل یا پھر قانونی ڈاکومنٹس ہوتے ہیں جن میں سب سے پہلے عارضی پرمٹ، پھر دوسرے نمبر پر پکے کاغذ جن کو طویل مدت کے ڈاکومنٹس بھی کہا جاتا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر شہریت یا پھر نیشنیلٹی، جبکہ جن غیر ملکیوں کے پاس نیشنیلٹی تو نہیں ہوتی لیکن اُن کے پاس پکے ڈاکومنٹس ہوتے ہیں اُن کو بھی تقریباً وہ ہی تمام حقوق ملتے ہیں جو کہ شہریت یا پھر نیشنیلٹی والوں کے ہوتے ہیں۔ 


 اور جب آپ کے پاس کسی یورپی ملک کے پکے ڈاکومنٹس یا شہریت آ جاتی ہے تو آپ اپنے والدین سمیت اور دیگر رشتے داروں کو بھی بُلوا سکتے ہیں جن کی اجازات کافی یورپی ممالک دیتے ہیں لیکن اُن کو صرف اور صرف عارضی پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں اسی حوالے سے اب یورپی عدالت انصاف کی جانب سے غیر ملکیوں کے حق میں اپنا فیصلہ دیا گیا ہے کہ جو بھی شخص یورپی یونین کے کسی بھی رُکن ملک سے ہو گا چاہے اٹلی،اسپین،جرمنی،فرانس وغیرہ سے اور اُس نے اپنے قریبی رشتے دار کو فیملی ویزہ پر بُلوایا ہے تو وہ پکے ڈاکومنٹس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ یورپی شہری کے رشتے داروں کو سیزنیل ورک ویزوں سمیت باقی اور کہ عارضی یورپ میں رہنے والے ویزوں کی طرح شمار نہیں کیا جا سکتا۔ 


یورپی عدالت انصاف کے اس بڑے فیصلے کہ بعد اب وہ غیر ملکی افراد جو کہ اٹلی یا یورپ میں لیگل اور طویل مدت کے ڈاکومنٹس رکھتے ہیں اُن کے لیے اپنی فیملی کو پکے ڈاکومنٹس دُلوانا اب اور بھی آسان ہو جائے گا خیال رہے یورپی عدالت انصاف کا یہ بڑا اور اہم فیصلہ تمام یورپی یونین کے رُکن ممالک کے لیے ہے جو کہ تمام ممالک کو فُلو کرنا ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے