اٹلی عوام کیلئے خوشخبری | New Italy Decerto Aiuti è legge | Passed By Senato

اٹلی عوام کیلئے خوشخبری | New Italy Decerto Aiuti è legge | Passed By  Senato
اٹلی میں عوام کے لیے گُڈ نیوز اطالوی سینٹ سے منظوری ہو گی اور اٹلی میں قانون بھی بن گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دراغی حکومت کی جانب سے ایک نیا دیکریتو جس کو دیکریتو آیوتی کا نام دیا گیا تھا اور اس میں حکومت کی طرف سے 17 ارب یورو رکھے گئے تھے جس کو اب پارلیمنٹ کے بعد اطالوی سینٹ کی جانب سے بھی پاس کر دیا گیا ہے اور گزشتہ روز جب سینٹ میں اس دیکریتو آیوتی سے متعلق ووٹنگ کی گئی ہیں تو اس کے حق میں 178 ووٹ آئے ہیں جس کی وجہ سے یہ نیا دیکریتو آیوتی اب قانون بن چکا ہے اور جلد ہی اب اس کو اٹلی کی سرکاری اخبار میں بھی شائع کر دیا جائے گا۔

 خیال رہے دراغی حکومت کی جانب سے اس دیکریتو کو لانے کا جو بڑا مقصد تھا وہ اٹلی میں بجلی اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کو کنڑول کرنا اس کے علاوہ دیکریتو کو لانے کا مقصد پڑول ڈیزل مطلب کے توانائی میں عام عوام کا راحت دینا ہے مزید اس میں بونس سوچالے جو کے بجلی اور گیس کے لیے ملیں گے عوام کو باقی اٹلی میں سمارٹ ورک جس کو 31 دسمبر 2022 تک توسیع کیا گیا ہے جبکہ اور بھی بہت سی سہولیات اور بونسز مراعات اس نئے دیکریتو آیوتی میں پاس اب ہو چکے ہیں جن کو جلد از جلد عام عوام کو دیا جائے گا جو کہ اٹلی میں رہنے والوں کے لیے خوشخبری کی اور گُڈ نیوز ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے