اٹالین نیشنیلٹی کیا اٹلی میں اب پھر چار سالوں میں ملے گی اٹالین نیشنیلٹی سے متعلق بڑی اہم نیوز اپڈیٹ۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اس وقت اٹلی میں 25 ستمبر کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور اٹلی میں تمام سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں اپنے اپنے منشور کے ساتھ اسی طرح ایک بار پھر سے اٹالین نیشنیلٹی کو لے کر سابق وزارت داخلہ ماتیو سالوینی کی جانب سے اٹالین چیتادینسا کو لے کر بات کی گئی ہے۔
جیسا کہ اٹلی میں رہتے ہوئے آپ کو معلوم ہے کہ ماتیو سالوینی کے دور میں اُس نے نیشنیلٹی کے قانون میں ترمیم کر کے اُس کو چار سال کیا تھا جو بعد میں جوزیپے کونتے کی حکومت اُس قانون میں ترمیم کی اور نیشنیلٹی کے قانون کو دو سال کا کر دیا، لیکن اب جو نئی نیوز اپڈیٹ سامنے آئی ہے اور گزشتہ روز سابق وزارت داخلہ ماتیو سالوینی کی جانب سے جو بیان دیا گیا ہے اُس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت آتی ہے تو ہم اٹالین نیشنیلٹی کے قانون کو پھر سے چار سال کے لیے کر سکتے ہیں جو کہ غیر ملکیوں کے لیے اچھی نیوز نہیں ہے باقی اب دیکھنا یہ ہے کہ اب 25 ستمبر کو اٹلی میں کون سی جماعت اقتدار میں آتی ہے باقی دعا یہ ہی ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ غیر ملکیوں کے لیے اچھی ثابت ہو۔
0 تبصرے