اٹلی 60 یورو ٹرانسپورٹ بونس | New Italy Transport Bonus 60€ in 2022

اٹلی 60 یورو ٹرانسپورٹ بونس | New Italy Transport Bonus 60€ in 2022
اٹلی حکومت کی طرف سے ورکرز،سٹوڈنٹ اور پینشن لینے والوں کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری بونس ٹرانسپورٹ کو لے کر۔

 تفصیلات کے مطابق ماریو دراغی کی حکومت کی جانب سے جو دیکریتو آیوتی بس منظور کیا گیا تھا اُس میں ٹرانسپورٹ کے لیے ایک بونس رکھا گیا تھا جو کہ خاص طور پر ورکرز،سٹوڈنٹ اور پینشن والے افراد کے لیے تھا جو کہ اب باقاعدہ طور پر یکم ستمبر 2022 سے شروع ہو چکا ہے اور اطالوی حکومت کے عدادو شمار کے مطابق ابھی تک 7 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ واچرز اس کے لیے جاری کر دئیے جا چکے ہیں۔


 اس بونس 60 یورو ٹرانسپورٹ میں جو نئی اہم پیشرفت ہوئی ہے اُس کے مطابق اب اس بونس کے لیے ہر ماہ اپلائی کیا جا سکے گا دسمبر 2022 تک یعنی کہ اگر آپ بونس 60 یورو کے لیے اس رواں ماہ ستمبر میں اپلائی کر چکے ہیں اور واچر مل چکا ہے تو اس بونس کو اکتوبر میں بھی اپلائی کیا جا سکے گا اور اسی طرح نومبر اور دسمبر کے مہینے میں بھی اپلائی کیا جا سکے گا باقی اس بونس کے لیے جو آمدن کا حساب ہے وہ پہلے والا ہی ہے یعنی کہ آپ کا کُد ریدیتو سالانہ 35 ہزار یورو یا پھر اس سے کم ہو جو کہ ورکرز،سٹوڈنٹ اور پینشن لینے والوں کے لیے ایک خوشخبری کی نیوز ہے اس بونس 60 یورو ٹرانسپورٹ کے ذریعے آپ کو 240 یورو ٹوٹل چار ماہ کے ملیں گے آپ کی سہولت کے لیے اس کو اپلائی کرنے کے لیے جو ویب سائٹ ہے وہ درج ذیل ہے اس پر جا کر آپ اس بونس 60 یورو کا دوماندہ کر سکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے