اٹلی میں ورکرز کیلئے نیا 150 یورو کا بونس خوشخبری | for WorkersNew Italy Bonus 150 Euro

اٹلی میں ورکرز  کیلئے نیا 150 یورو کا بونس خوشخبری |  for WorkersNew Italy Bonus 150 Euro

اٹلی میں 16 ستمبر 2022 کو ایک نئے بونس کو منظور کیا گیا ہے جس میں 150 یورو کی رقم ملے گی۔ 



 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں 16 ستمبر کو ایک اور نئے بونس کو منظور کیا گیا ہے جس میں 150 یورو کی رقم دی جائے گی اور اس کے لیے حکومت کی طرف سے 14 ملین یورو کی رقم رکھی گئی ہے اس بونس کے لیے (آئی-این-پی-ایس) میں دوماندہ کرنا ہو گا اصل میں یہ نیا بونس 150 یورو کا اٹلی میں تمام ورکرز کے ساتھ ساتھ پینشن لینے والوں کو اپنا کام کرنے والوں کو دیا جائے گا۔



 بونس 150 کیلئے کون سے ڈاکومنٹس کی ضرورت ہو گی 



 جیسا کہ جب اطالوی حکومت کی جانب سے جو بونس 200 یورو کا آغاز ہوا تھا تو اُس میں ریدیتو کی شرط 35 ہزار یورو کی رکھی گئی تھی لیکن اب اس 150 یورو کے بونس کے لیے ریدیتو کی شرط صرف 20 ہزار یورو کی رکھی گئی ہے یعنی کہ جن ورکرز کا پینشن لینے والوں کا اور اپنا کاروبار کرنے والوں کا ریدیتو 20 ہزار یورو یا پھر اس سے کم ہے تو وہ ہی اس 150 یورو کے بونس کے حقدار ہوں گئے، اس بونس کو دینے کے حوالے سے جو بتایا گیا ہے اُس کے مطابق بونس کی رقم 150 یورو آپ کو نومبر کے بوستے پگا میں ملے گی اس کے علاوہ اس 150 بونس کے لیے ایک اور شرط یعنی کہ ایسے افراد جن کا بوستا پگا 1538 یورو سے زیادہ ہوا نومبر میں اور چاہے اُن کا ریدیتو 20 ہزار یورو یا اس سے کم ہے تو نومبر کا بوستا پگا 1538 یورو ہونے کی صورت میں اُن لوگوں کو یہ بونس نہیں ملے گا اس کے علاوہ یہ 150 یورو کا بونس صرف ایک بار ہی ملے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے