انگلینڈ میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری | Uk Good News For Pakistanis About Travel

انگلینڈ میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری | Uk Good News For Pakistanis About Travel
برٹش ائیرویز کا لندن سے اسلام آباد براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ 


 برطانوی ائیر لائن (برٹش ائیرویز) نے لندن سے اسلام آباد کی جانب براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔


 تفصیلات کے مطابق برطانوی ائیر لائن نے 2 ماہ قبل لندن سے اسلام آباد کی جانب براہِ راست پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان اور برطانیہ میں موجود مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 


 برٹش ائیر ویز نے لندن سے اسلام آباد کیلئے براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے برطانوی ائیر لائن کو پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایروناٹیکل چارجز ادا کرنا ہوں گے۔


 رواں برس فروری کے دوران ہی برٹش ائیر ویز نے پاکستان سے معاہدے کی مدت پوری ہونے پر لاہور اور لندن ہیتھرو کے مابین براہِ راست پروازوں کو بھی معطل کردیا تھا۔ پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ائیر لائن مقررہ پرواز کے روٹس پر عمل درآمد کی پابند ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے