اسپین میں رہنے والوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان | Spain Govt Big Decision For Citizen's

اسپین میں رہنے والوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان | Spain Govt Big Decision For Citizen's
اسپین میں رہنے والوں کے لیے ہسپانوی حکومت اور محکمہ موسمیات دونوں کی رضا مندی کے تحت بڑا اعلان۔ 


 تفصیلات کے مطابق اسپین میں پانی کے امور سے متعلق محکمہ "آخینسیا کاتالانا دا لائیگوا" اور ہسپانوی حکومت دونوں کی رضامندی کے مطابق ستمبر کے مہینے تک بارش نہ ہونے کی صورت میں پانی کے استعمال پر مختلف قسم کی حدود پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔


 پابندیاں لگانے کی جو وجہ بیان کی گئی ہے اُس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اسپین میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی اور پانی کی مقدار میں قلت کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے یہ اہم قدم ہسپانوی حکومت اُٹھا رہی ہے۔ 


 ابتدائی طور پر گھروں میں استعمال کرنے والے پانی پر پابندی عائد نہیں ہو گی تاہم عوامی جگہوں پر استعمال ہونے والے پانی پر پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں، جیسا کہ باغیچوں، فواروں، کھیتی باڑی، گولف وغیرہ میں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے