اسپین میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے سپینش نیشنیلٹی رکھنے والوں کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا گیا نیشنیلٹی ہولڈر کے لیے بڑی خوشخبری۔
تفصیلات کے مطابق اسپین میں غیر ملکی افراد جو ہیں جو کہ اسپین کے نیشنیلٹی سے متعلق قانونی ضابطے میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو کہ ایک لہذ سے غیر ملکی سپینش نیشنیلٹی ہولڈر کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
ایسے سپینش نیشنلٹی ہولڈر اشخص کے 65 سال کے یا اس سے زیادہ عمر کے ماں اور باپ کو سپین کا ریذڈنس کارڈ حاصل کرنا اب آسان بنادیا گیا ہے۔ اب تک وہ غیر ملکی جو کہ سپینش شہری ہیں اُن کو اپنے والدین کو ریڈ ڈنسی کارڈ دلوانے کے لیے یہ ثابت کر نا ہو تا تھا کہ اُن کے والدین اُن کے زیر کفالت ہیں۔
تاہم اب نئے ضابطے میں شامل آریگو فیملیارے سے متعلق نئے آرٹیکلز کے مطابق 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے والدین کے لیے یہ شرط کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ لہذا اگر آپ کے والدین کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے تو وہ 16 اگست 2022 کے بعد سے ان کے لیے 5 سال کاریڈ ڈنس کارڈ اپلائی کیا جاسکتا ہے اب اس کارڈ پر ان کو کام کرنے کے ساتھ ساتھ بزنس کرنے کی بھی اجازت ہو گی جبکہ 65 سال سے کم عمر والدین کے معاملے میں حسب سابق کفالت ثابت کرنا ضروری ہو گا۔
جبکہ خیال رہے کہ اس نئے قانون کی شقوں کے بارے میں ہسپانوی منسٹری کی طرف سے تفصیلی معلومات ابھی آنا باقی ہے جو کہ جلد جاری ہو جاۓ گی جس کے بعد اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کر دیا جاۓ گا۔

0 تبصرے