جرمنی میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے مشکل بڑھ گئی جرمن حکومت کا بڑا فیصلہ ڈیپوٹیشن شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق باقی غریب اشیائی ممالک کے باشندوں سمیت پاکستان سے بھی لاکھوں کی تعداد میں افراد خوشحال یورپی ممالک کے حسین خواب لیے یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں جن میں ایک بڑا یورپ ملک جرمنی ہے تاہم ان میں سے بڑی پاکستانیوں کی تعداد غیر قانونی راستہ اختیار کر کے جرمنی میں آتے ہیں۔
اور اب جو تازہ ترین جرمنی کی جانب سے پاکستانیوں کی ڈیپوٹیشن سے متعلق نیوز آئی ہے اُس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ جرمن حکام نے تمام ڈیپوٹیشن سے متعلق معاملات کو پاکستانی حکومت سے طے پا لیے ہیں اور پاکستانیوں کو جرمنی سے پکڑ کر ڈی پورٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں ایک کمرشل پرواز کے ذریعے 2 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے، تارکین وطن سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ انفو مائیگرینٹ کے مطابق ان پاکستانیوں کو گزشتہ اتوار کے روز ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
جبکہ یہاں ہی جرمن حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جلد ہی چارٹر پروازوں کی ذریعے بھی پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل شروع کرنے جا رہے ہیں۔

0 تبصرے