اسپین میں رہنے والوں کیلئے 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا |Spain Inflation Broke Last 36 Years

اسپین میں رہنے والوں کیلئے 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا |Spain Inflation Broke Last 36 Years
اسپین میں رہنے والوں کے لیے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے نئی رپورٹ جاری کر دی گئی اسپین میں 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔


 تفصیلات کے مطابق اسپین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے ایک نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے اسپین میں 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔


 جیسا کہ آپ سب کو بھی معلوم ہے پہلے کویڈ کی وجہ سے کافی زیادہ اسپین میں معاشی حالات بگڑ چکے تھے بلکہ تقریباً پورا یورپ ہی اس عالمی وباء سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا۔ 


 پھر اس کے بعد روس اور یوکرائن کی جنگ کے باعث اسپین میں 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جو رپورٹ قومی ادارہ شماریات کی جانب سے شائع کی گئی ہے اُس میں بتایا جا رہا ہے کہ ملکی تاریخ میں گزشتہ ماہ جولائی 2022 میں اسپین میں مہنگائی کی شرح میں 10 عشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا ہے جس نے 1984 کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت پٹرولیم مصنوعات میں بھی بے حد اضافہ ہو گیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ یہ اضافہ مزید اور بھی بڑھ سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے