اسپین میں لیگل ہونے کا طریقہ | How To Settled in Spain 2022

اسپین میں لیگل ہونے کا طریقہ | How To Settled in Spain 2022
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سپین میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے کاغذات حاصل کرنے کا سب سے اہم ذریعہ آرائیگو کہلا تا ہے ، آرائیگو کی اب تک 3 اقسام (سوسیال، لا بورال، فامیلیار) تھیں۔ اب ایک نئی قسم کا اضافہ کیا گیا ہے ، آرائیگو کی یہ نئی قسم آرائیگو پارالا فورماسیون کہلاۓ گا۔ اس نئے آرائیگو کا بنیادی مقصد لوگوں کو ان پیشوں میں کاموں کے لیے تیار کرنا ہے ۔ جن کاموں کے لیے عام طور پر سپین میں لوگ آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے۔


 ہر وہ شخص جو کم از کم 2 سال سے سپین میں مقیم ہے وہ آرائیگو پارالا فورماسیون کے تحت ریڈ ڈنسی کارڈ حاصل کر سکے گا، جس میں کام کرنے کی اجازت شامل نہیں ہو گی۔ درخواست گزار کو یہ ریڈ ڈنسی کارڈ حاصل کرنے کے لیے تحریری وعدہ کرناہو گا کہ وہ ان شعبہ حات میں فنی مہارت حاصل کرنے کا سر کاری طور پر منظور شدہ کورس کرے گا جن شعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی کمی کا سامنا ہے۔


 کورس کرنے کے تحریری وعدے + دو سال کی پادرون + پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے ساتھ یہ ریڈ ڈنسی کارڈ مل جائے۔ گا، اس کے بعد 3 ماہ کے اندر اندر درخواست گزار کورس میں داخلہ لے گا اور اس داخلے کو منسٹری بھجوانے کا پابند ہو گا، اگر وہ ایسا نہیں کر تا تو منسٹری کی طرف سے ریڈ ڈنسی کارڈ کینسل کر دیا جاۓ گا۔ جب وہ کورس مکمل ہو جاۓ گا تب اس شعبہ سے متعلق کام کا کنٹریکٹ تلاش کرنے کے بعد ریڈ ڈنس کارڈ تبدیل کروایا جاسکے گا، جس میں کام کی اجازت بھی شامل ہو گی۔ اگر مذکورہ کورس کا دورانیہ ایک سال سے زیادہ وقت کا ہو گا تو ایسی صورت میں اس ریڈ ڈنسی کارڈ کو 1 سال کے لیے مزید رینیو کر وایا جاسکے گا۔ خیال رہے کہ اس مقصد کے لیے صرف وہ کورسز قابل قبول ہونگے جو فارماسیون ری کالدہ کہلاتے ہیں ، یعنی مختلف پیشوں سے متعلق سرکاری طور پر منظور شدہ کورسز ، جو کہ سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی مراکز میں کرواۓ جاتے ہیں۔ ہر کورس کا دورانیہ ایک جیسا نہیں ہو گا، مثال کے طور پر اگر کوئی درخواست گزار 6 ماہ میں کورس مکمل کر لیتا ہے اور اسے اس سے متعلق کام کا کنٹریکٹ مل جاتا ہے تو وہ اس وقت کارڈ تبد یلی کروانے کی درخواست بھی دے سکے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے