اٹلی میں ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ خوشخبری | Italy Workers Good News Salary Increased 2022

اٹلی میں ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ خوشخبری | Italy Workers Good News Salary Increased 2022
اٹلی میں ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری 2 فی صد تک ٹیکس میں کمی گُڈ نیوز۔  


 تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی جانب سے اٹلی میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری ہے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔


 دراصل اٹالین حکومت نے دیکریتو آیوتی کو منظور کر دیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے 17 بلین یورو کی رقم مختصم کی ہے  اٹلی میں کام کرنے والے ورکرز کو اس سے بڑا فائدہ ہو گا اور جو بتایا جا رہا ہے کہ جن لوگوں کی سالانہ آمدن 35 ہزار یورو تک ہے یا پھر 35 ہزار یورو سے کم ہے ایسے تمام ورکرز کی تنخواہوں اضافہ ہو گا جو کہ کافی حد تک ہو سکتا ہے۔


 اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے جو ورکرز پر ٹیکس عائد کیا جاتا ہے اُس میں ورکرز کو ٹیکس کی مد میں 2 فیصد تک کی چھوٹ دی جائے گی جس کی وجہ سے ورکرز کے بوستے میں تنخواہ اضافے کے ساتھ آئے گی جو کہ اٹلی ورکرز کے لیے ایک اچھی اور مثبت نیوز ہے، لیکن جن کو سب سے زیادہ تنخواہوں میں فائدہ ہو گا وہ یونیورسٹی، کالج اور اسکول ٹیچرز ہیں جن کی سلری میں زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے